Daily Roshni News

چوہدری شبیر عزیز کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد۔۔

ہالینڈ ، چوہدری شبیر عزیز کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر

دی ہیگ کی متحرک نمایاں شخصیات کی صمیم قلب سے مبارکباد ۔۔!!

ہالینڈ (ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ محمد جاوید عظیمی )دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت اور قدیم رہائشی چوہدری شبیر عزیز نے امسال 2024 اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا گزشتہ دنوں دی ہیگ کی متحرک اور نمایاں شخصیات اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، میاں عمران ، چوہدری اکرام الحق اور چوہدری علی اعجاز نے حاجی شبیر عزیز کی رہائش گاہ جا کر انہیں حج کی صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی۔

حاجی شبیر عزیز نے مبارکباد دینے والی  شخصیات کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

 

Loading