Daily Roshni News

چوہدری عاطف کے چچا عبد الرزاق مرحوم کے لئے متحرک سماجی  شخصیات کی فاتحہ خوانی۔

ہالینڈ ، چوہدری عاطف کے چچا عبد الرزاق مرحوم کے لئے

دی ہیگ کی معروف اور متحرک سماجی  شخصیات نے

فاتحہ خوانی کے بعد دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) دی ہیگ کے رہائشی چوہدری عاطف کے چچا عبدالرزاق گزشتہ دنوں پاکستان میں علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ پاکستانی کمیونٹی دی ہیگ کی معروف، متحرک اور نمایاں شخصیات ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی ، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود ، میاں عمران ، چوہدری اکرام الحق، جاوید بٹ پیارے،چوہدری سلیم یوسف، یا سر سعید اعوان ، چوہدری اقبال قاضیاں اور چوہدری علی اعجاز نے چوہدری عاطف سے ملاقات کے دوران ان  کےچچا مرحوم کی روح کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرکے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات بھی پیش کیں۔ اختتام پر چوہدری عاطف نے تمام معزز شخصیات تعزیت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading