Daily Roshni News

چوہدری علی اعجاز کا عنصر میر  کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

پراپرٹی ڈیلرچوہدری علی اعجاز کا عنصر میر  کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

میاں  عاصم ، چوہدری اقبال، میاں عمران، چوہدری عمران چھپر،

خادم بٹ اور دیگر دوستوں کی بھرپور شرکت۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی۔۔۔عکاسی ۔۔۔یاسر سعید اعوان) گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک31مئی 2024کو دی ہیگ کی جانی پہچانی  شخصیت پراپرٹی ڈیلر چوہدری اعجاز  نے  پاکستان سے تشریف لائے   ہوئے  معزز مہمان عنصر منیر میر جو سماجی شخصیت  مجتبےٰ خادم بٹ کے بہنوئی بھی ہیں ، ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔ مذکورہ عشائیے میں علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی ، سماجی ، کاروباری شخصیت  اور روشنی نیوز کے مینجنگ  ڈائریکٹر  میاں عاصم محمود، ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال قاضیاں ، روٹر ڈیم  سے چوہدری  عمران چھپر،  یاسین بٹ، معروف شخصیت  میاں عمران ، یاسر سعید اعوان جبکہ میاں عاصم محمود اور میزبان اول کے صاحبزادگان بھی شریک ہوئے۔ میزبان چوہدری علی اعجاز نے تمام معزز مہمانان گرامی کا ان  کی تشریف  آواری پر صمیم  قلب سے شکریہ ادا کیا بعدازاں مہمانوں کو لذت کام و دہن کے سلسلے میں گرما گرم عمدہ اور لذیذ پاکستانی کھانوں  سے استعفادہ کرنے کے لئے التماس کی۔ کھانے کے دوران متفرق موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ عشائیے کے اختتام پر علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے اجتماعی دعا میں میزبان اول اور تمام مہمانوں کی صحت و تندرستی اور خیرو برکت کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی منا جات پیش کیں۔

آخر میں میزبان اول چوہدری علی اعجاز نے معزز مہمان  عنصر منیر میر اور دیگر مہمانوں کا عشائیے میں شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Loading