Daily Roshni News

چوہدری محمد سرور کی ان کی رہائش گاہ پر ساتھیوں کی عیادت۔

ہالینڈ، دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت چوہدری محمد سرور

طویل عرصہ سے علیل ہیں، فرینڈز آف روشنی فورم کے

 ساتھیوں نے ان کی رہائش گاہ جاکرعیادت کی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت اور معروف بزنس مین چوہدری  محمدسرور عرصہ دراز سے علیل ہیں۔ گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 20 ستمبر 2025 کو فرینڈز آف روشنی فورم کے ساتھیوں محمد جاوید عظیمی ، میاں عاصم محمود، میاں عمران ، ،چوہدری الیاس ، میاں آفتاب اور چوہدری اصغر نے چوہدری محمد سرور کی رہائش گاہ جا کر خوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ مذکورہ فورم کے معزز دوستوں اور ساتھیوں کو چوہدری محمد سرور نے اپنی طویل علالت کے اسباب اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اور جاری علاج سے متعلق  تفصیل سے آگاہ کیا ۔ فورم کے تمام دوستوں اور ساتھیوں نے چوہدری  محمدسرور کی صحتیابی اور خیر و سلامتی کے لئے پر خلوص دعائیہ کلمات ادا کئے۔ چوہدری محمد سرور نے فرینڈز آف روشنی کی  ٹیم کا عیادت  اور نیک خواہشات کے لئے صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے  ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ چوہدری محمد سرور نے  علالت سے قبل کئی برسوں تک  دی ہیگ میں مختلف تنظیمات کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دئیں۔ اس سلسلے میں مراقبہ ہال ہالینڈ کے لئےبھی چوہدری محمد سرور کی خدمات قابل ستائش اور یاد گار ہیں۔

یاد رہے فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے ممبران نے یہ طے کر رکھا ہے کہ کمیونٹی کی کوئی شخصیت علیل ہو یا کسی کا انتقال ہو جائے تو مذکورہ فورم کی ٹیم  عیادت اور فاتحہ خوانی کے لئے اجتماعی طور پر وزٹ کرے گی۔ یہ سب کچھ صرف  محض اللہ تعالٰی کی خوشنودی کے حصول کے لئے کیا جائے گا ۔

Loading