Daily Roshni News

چوہدری نیئرکی رہائش گاہ پر ان کے والد مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی۔۔

ہالینڈ ، چوہدری نیئرکی رہائش گاہ پر ان کے والد مرحوم
چوہدری عدالت حسین مرحوم کے لئے دی ہیگ کی متحرک
سماجی شخصیات کی فاتحہ خوانی اور دعائیہ کلمات ۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) چند ماه قبل دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت اور قدیم رہائشی چوہدری نیئرکے والد چوہدری عدالت حسین پاکستان میں
رحلت فرما گئے تھے۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے گزشتہ روز بروز بدھ 26 جون 2024 دی ہیگ کی متحرک نمایاں شخصیات آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی،ایم ڈی میاں عاصم محمود ، بنارس علی چوہدری، میاں عمران ، چوہدری محمد اقبال قاضیاں اور چوہدری علی اعجاز نے چوہدری نیئرکی رہائش گاہ پہنچ کر اجتماعی فاتحہ خوانی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی مناجات بھی پیش کیں جبکہ چوہدری فتح علی پہلے ہی سے فاتحہ خوانی کے لئےموجود تھے۔چوہدری نیئر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کے وفات کے وقت ان کے والد مرحوم کی عمر ننانوے 99 سال تھی ۔

Loading