چوہدری وسیم احمد کی صاحبزادی کی شادی سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ سرفراز کے ساتھ طے پاگئی ۔
پیرس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔ منیر احمد ملک )پیرس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق نائب صدر و ممتاز سماجی شخصیت الحاج بشیر احمد کی پوتی، چوہدری نسیم احمد اور چوہدری شمیم احمد کی بھتیجی، پکار انٹرنیشنل کے منیجنگ ایڈیٹر، بیورو چیف یورپ سائبان نیوز ایچ ڈی و سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری وسیم احمد کی صاحبزادی کی شادی سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ سرفراز کے ساتھ طے پاگئی، گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں تقریب رخصتی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چوہدری وسیم احمد کے فیملی ممبران، رشتہ داروں سمیت سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی و صحافتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بارات کا استقبال الحاج بشیر احمد، چوہدری نسیم احمد، چوہدری وسیم احمد، چوہدری شمیم احمد اور چوہدری انور لنگڑیال نے کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے نوبیاہتا جوڑے کو دعاؤں سے نوازا اور چوہدری وسیم احمد کو مبارکباد دی۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس
![]()


