Daily Roshni News

چو ہدری انصر دھول نے تفہیم القرآن کا زریں تحفہ صحافی سکندر چوہان کو پیش کیا۔۔۔

(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔نما ئندہ خصوصی )مسلم مفکرین وشارحین کی ایک طویل فہرست جن کی منفرد علمی وتحقیقی کتب نے ناصرف عالم اسلام بلکہ دنیاکے غیر مسلم ممالک میں بھی ممتاز  حثیت کی حامل ہیں برصغیر پاک وہند کی اگر بات کریں توان میں سیدابوالاعلی مودودی رح کامنفرد مقام ہے یوں تو ان کی بے شمارعلمی تحقیقی کتابیں شائع ہوچکی ہیں لیکن جوپذیرائی ان کی تفہیم القرآن اور خلافت وملوکیت کو ملی وہ کسی دوسری کتاب کے حصے میں نہیں آئی تفہیم القرآن کاترجمہ وشرح کااردو میں شائع ہوناتھاکہ اہل علم وخرد اور مجھ جیسے طالب علموں کے لیے گویا دین اسلام کو ایک نئے انداز سے جاننے اور سمجھنے کا موقع میسر آیااور ان کی کتاب خلافت وملوکیت جو واقعہ کربلا کے تناظر میں لکھی گئی تھی کوپڑھنے کے بعد کئی ایسے تاریخی گوشے عرب تہذیب وتمدن،طبقات اورنسلی وقبائلی ذہنیت کے کھل کر سامنے آئے جس سے حقائق کومزید بہتر انداز میں جاننے کا موقع ملا،مودودی صاحب کاچھ جلدوں پر مبنی تفہیم القرآن میری سابقہ کتاب میں بطور اسناد کے شامل تھااور گاہے بہ گاہے اس کامطالعہ بھی ہوتاتھاکہ یونان سے پاکستان  منتقلی کے دوران کتب پاکستان آنے سے رہ گئیں،زیرقلم تصنیف یونانی الفاظ کی کھوج کے سلسلہ میں ایک مرتبہ پھر تفہیم القرآن کی ضرورت آن پڑی جس پر المیر لائبریری سے تفہیم القرآن لانے کاسوچ رہاتھاکہ ہمارے دیرینہ دوست اسلامک فورم آف گریس کے سابق صدر ہماری تنظیم پاکستانی والنٹیر یونان کے ساتھی چوہدری عمران اللہ آف ٹانڈہ موٹا

جن کی رفاقت میں اور سید اشیر حیدر شعیہ مسلم کمیونٹی کے سرگرم نوجوان کی معاونت سے بے شمار ،سماجی،مذہبی اورصحافتی سرگرمیوں میں کوشاں رہے جن کی ایک لمبی فہرست ہے،چوہدری عمران اللہ جن سے مستقل رابطہ ہے باوجود اس کے کہ وہ یونان سے سپین چلے گئے پھر نامساعد حالات نے ان کو سویڈن منتقل کردیاجہاں تاحال مقیم ہیں ان  سے برسر تذکرہ تفہیم القرآن   کے بارے بھی بات ہوئی اس پر انھوں نے حکم صادر کیاکہ وہ تھوڑاانتظار کریں اگلے روز انھوں نےرابطہ کرکے جماعت اسلامی کے راہنما ڈسٹرکٹ بار گجرات کے سابق صدر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری انصر محمود دھول کارابطہ نمبر دیااور ان سے بات کرنے کوکہا،انصردھول صاحب سے ٹیلی فونک رابطہ کیاان سے تھوڑی بہت یاد  میری اسوقت کی تھی جب میں ضلع کچہری گجرات میں جناب چوہدری عظمت اللہ وڑائچ مرحوم سے ان کے چیمبر میں گورمکھی سیکھنے جاتاتھایوں طے پایاکہ جمعہ کے روز نماز جمعہ پر جماعت اسلامی سیکرٹریٹ جی ٹی روڈ گجرات پر ملاقات ہوگی۔

نماز جمعہ جماعت اسلامی سیکریٹریٹ جی ٹی روڈ گجرات میں اداکرنےکے بعد مسجد کے باہر رکھی کرسیوں پر نشست جمی میرے یونان کے دیرینہ دوست حال مقیم سویڈن چوہدری عمران اللہ  کے توسط سے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم صاحب امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی29 اورامیر جماعت اسلامی گجرات

 چوہدر ی  انصر محمود دھول صاحب نےمفکر اسلام نامور محقق وشارح القرآن جناب سیدابوالاعلی مودودی صاحب کاتفہیم القرآن جو چھ جلدوں پر مشتمل ہےکاڈیلکس ایڈیشن بطور تحفہ پیش کیاجس پر ان تمام احباب کا مشکور ہوں۔اس موقع پر دونوں صاحبان کو اپنی کتاب سکندر سے سکندر تک پیش کی۔چائے کی میز پر مختلف امور پرتبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

Loading

Leave a Comment