Daily Roshni News

چکن نگٹس، سیب اور بروکولی تک ہر چیز میں پلاسٹک کے ذرات کی موجودگی کا انکشاف

پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے ذرات دل کی بیماریوں، پھیپھڑوں کی خرابی اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے ذرات ہماری صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے ذرات پینے کے پانی سے لے کر چکن نگٹس، سیب اور بروکولی تک ہر چیز میں موجود ہوتے ہیں جو دل کی بیماریوں، پھیپھڑوں کی خرابی اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین نے اس سے نمٹنے کا حل بتاتے ہوئے مزید کہا کہ ورزش، متوازن غذا، تناؤ کم کر کے اور مناسب نیند سے اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Loading