Daily Roshni News

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کرا دی گئی۔

شکایت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ طور پر دائر کی ہے۔

جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، ان کے اقدامات سے 12کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے۔

سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔

Loading