Daily Roshni News

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا معاملہ طے پاگیا، پاکستان کا فیوژن ماڈل تسلیم

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کا بلآخر حل نکال لیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت 8 ٹیموں کے اس ایونٹ میں بھارت کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے جب کہ بدلے میں آئی سی سی کے ان ایونٹس، جن کی میزبانی بھارت کرے گا وہ بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستاں 4 سال بعد ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا جس میں پاکستان کو 2028 کے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی دی گئی ہے۔

2028 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا اور ویمن ٹی ٹویئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستاں بھارت کا فیوژن فارمولا اپلائی ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ 2027 تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی اور نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان بورڈ کرے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستاں اور بھارت کے درمیان معاہدے کو آئی سی سی بورڈ سے باضابطہ منظوری دلائی جائے گی۔

تین قومی سیریز کا امکان

آئی سی سی نے ایک سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے جس میں پاکستان، بھارت اور کسی اور ایشیائی فل ممبر یا ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ 

اس سیریز کا انعقاد بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا، یہ تجویز پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کی میزبانی نہ ملنے کے ازالے کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

Loading