کرکٹ کے ایک کھلاڑی نے اپنی دلہن سے کہا۔شنا! آج ہماری زندگی کا ایک نیا ٹیسٹ میچ شروع ہونے والا ہے، میرے والدین کو تمہیں امپائر کی حیثیت سے قبول کرنا ہوگا، چاہے وہ تمہیں ایل بی ڈبلیو دے کر واپس پوئیلین ہی کیوں نہ بھیج دیں۔
ہم اپنی محبت کے رولز سے اپنے گھر کو مضبوط پچ کی طرح بنائیں گے، میری بہنیں مجھ سے رن آؤٹ کی اپیل کر دیں اور بھائی اسٹمپ آؤٹ کی تو ایسے میں اپنی خدمت کی بالز پھینک کر میرے گھر والوں کا دل جیتنے کی کوشش کرنا، تم اپنی خدمت اور محبت کے چوکے چھکے لگا کر اپنی وفاداری سے زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر ہمارے خاندان میں ورلڈ چیمپئین بن سکتی ہو۔