Daily Roshni News

چینی سائنس دانوں کا کارنامہ: اب کھڑکیاں بھی بجلی بنائیں گی!

چینی سائنس دانوں کا کارنامہ: اب کھڑکیاں بھی بجلی بنائیں گی!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )چین کے سائنسدانوں نے ایک ایسی شفاف کوٹنگ تیار کی ہے جو عام شیشے کی کھڑکیوں کو بجلی بنانے والے شمسی پینلز میں تبدیل کر سکتی ہے۔

نینجنگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دانوں کی ٹیم کے مطابق یہ دریافت عالمی سطح پر شفاف توانائی کی منتقلی کی رفتار میں تیزی لا سکتی ہے۔

یہ نئی ٹیکنالوجی Diffractive-type Solar Concentrator (CUSC) پر مبنی ہے۔ اس شفاف کوٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سورج کی روشنی کو شیشے کے اندر جذب کرنے کے بجائے کناروں پر مرکوز کرتی ہے، جہاں یہ توانائی میں تبدیل ہوتی ہے۔

اس شفاف کوٹنگ کو موجودہ کھڑکیوں کی ساخت بدلے بغیر ان پر لگایا جا سکتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے رہنما اور آپٹیکل انجینئر وی ہُو کا کہنا تھا کہ CUSC ڈیزائن سولر ٹیکنالوجی کو تعمیرات میں خوبصورتی نقصان پہنچائے بغیر شامل کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔

ویب ڈیسک

Loading