Daily Roshni News

چینی یعنی کی دلچسپ تاریخ

چینی یعنی Sugar کی دلچسپ تاریخ

چینی دنیا کی منافع بخش اشیا میں سے ایک ہے جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے تقریبا 4500 قبل مسیح میں ہندوستان (پاک و ہند) میں گنے کے جوس سے چینی کو بنایا جاتا پھر چار صدیوں بعد یعنی 500 قبل مسیح میں ایرانیوں Persians نے یہ طریقہ ہندوستانیوں سے سیکھ کر اپنایا اس کے بعد ساتویں صدی عیسوی میں جب اسلامی عرب فوجوں نے ایران فتح کر لیا تو چینی بنانے کا طریقہ کار پوری اسلامی دنیا حتی کہ اندلس (اسپین و پرتگال) کے راستے یورپ تک پھیل گیا

قرون وسطیٰ اسلامی سنہری زمانہ یعنی Golden Age of Islam کہلاتا ہے اس زمانے میں چینی کو بہترین طریقے سے refine کیا جاتا تھا پھر زمانے گزرنے کے ساتھ اس فن نے اس وقت مذید ترقی کی جب فیکٹریاں اور صنعتوں کا دور شروع ہوا اور بڑے پیمانے پر گنے کی کاشت اور پھر چینی کی production شروع ہوئی جس نے دنیا کی معیشت اور خوراک میں انقلاب برپا کر دیا ۔

Loading