ڈاکٹر کرن خالد
خدمت خلق کے میدان
میں مصروف عمل ہیں۔۔۔۔
تحریر۔۔۔وسیم بٹ(آئرلینڈ)
ڈبلن(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ)وطن عزیز کی بدترین معاشی صورتحال ۔انسانی غربت ۔مہنگائی اور بے روزگاری کے باوجود ڈاکٹر کرن خالد خدمت خلق کے جذبے سے سر شار دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔
ڈبلن آئرلینڈ ( وسیم بٹ ) موجودہ دور میں انسانیت گھمبیر مسائل سے دوچار ہے انسان غربت ۔مہنگائی ۔بے روزگاری بنیادی سہولتوں کی کمی اور سب سے بڑھ کر جہالت کے ہاتھوں جس طرح پس رہا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اسی تناظر میں اگر ہم پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں تو اس وقت وطن عزیز تاریخ کی بد ترین صورتحال سے دوچار ہے سیاسی و معاشی لحاظ سے تباہ ہوگیا ۔اور اوپر سے کمر توڑ مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ۔اگر انسانی قدروں کی بات کی جائے تو ہمارا معاشرہ اس میں بھی تباہ ہوتا جا رہا ہے بھوک۔ افلاس ۔غربت ۔جہالت اور بے روزگاری نے باہمی پیارومحبت ۔ اخوت ۔ایثار و قربانی اور بھائی چارہ سے ہمیں کوسوں دور کردیا لیکن ان تمام حالات کے باوجود ابھی بھی ہمارے معاشرے میں ایسے افراد موجود ہیں جو خدمت خلق کے جذبے سے سر شار بے لوث دکھی انسانوں کی خدمت کر رہے ہیں ان میں ایک نام ڈاکٹر کرن خالد گائنا کولوجسٹ کا ہے جنہوں نے ایک واٹس اپ گروپ قائم کیا ہوا ہے جس میں وہ معاشی مشکلات کی شکار گریلو خواتین کے لیے ان سے گفتگو کرتی ہیں جہاں ان کے روزمرہ کے صحت کے مسائل کا حل فوری طور پر بغیر کسی فیس کے پورا کر رہی ہیں ۔ بیرون ملک سے بھی بے شمار خواتین ان سے اپنے مسائل کے لیے رابطہ کرتی ہیں ۔ڈاکٹر کرن خالد گروپ کے سینکڑوں ممبرز کے ساتھ بڑی مستعدی سے جڑی رہتی ہیں خواتین روزانہ اپنے مسائل اور رپورٹس ڈاکٹر کرن خالد کو بھیجتی ہیں اور وہ نہ صرف ان کو فوری طور پر جواب دیتی ہیں بلکہ رپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے دوا بھی تجویز کرتی ہیں خواتین کے نسوانی مسائل کا حل ڈاکٹر کرن خالد کو آسان الفاظ میں سمجھا دیتی ہیں ۔ڈاکٹر کرن خالد ڈی ایچ اے لاہور میں ایک کلینک بھی چلا رہی ہیں جہاں پر وہ ضرورت مند خواتین کے مسائل کو ان کے وسائل کے مطابق خدمات سرانجام دے رہی ہیں خواتین کی سہولت کے لیے انہوں نے اپنا ایک یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے ۔ضرورت مند خواتین وسائل نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کرن خالد سے رابطہ کر سکتی ہیں ۔03229417676
اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ڈاکٹر کرن خالد جیسی ان شخصیات کو اجر عظیم عطا کرے جو ان حالات میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں۔