Daily Roshni News

ڈیلی روشنی نیوز  کے ساتھیوں کی جانب سے روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انتظام و انصرام کیا جائے گا۔۔

ڈیلی روشنی نیوز  کے ساتھیوں کی جانب سے روزہ داروں کے

اعزاز میں 24مارچ2024کو کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں

افطار ڈنر کا انتظام و انصرام کیا جائے گا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)رمضان المبارک کے بابرکت اور رحمتوں سے معمور مہینے میں روزہ کشائی کا سلسلہ مساجد ، اسلامی مراکز اور نجی طور   پرگھروں میں جاری و ساری ہے۔ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس بابرکت مہینے میں روزہ داروں کو افطاری اور کھانا کھلا کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

اسی جذبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے  معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ساتھیوں کی جانب سے روزہ داروں کے اعزاز میں بروز اتوار24مارچ 2024کو  پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں افطار ڈنر کا انتظام و انصرام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات کو مدعو کرنے کا تسلسل جاری ہے۔

مزید معلومات  کے لئے دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کرسکتے  ہیں۔

محمد جاوید عظیمی ۔۔۔۔0615134083

میاں عاصم محمود۔۔۔۔۔۔۔0684418219

Loading