Daily Roshni News

ڈیلی روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کی رفاعی شخصیت ناصر جاوید مغل سے خصوصی ملاقات

ڈیلی روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کی

رفاعی شخصیت ناصر جاوید مغل سے خصوصی ملاقات

متفرق موضوعات پر گفتگو جبکہ جاوید عظیمی  نے

تحائف بھی پیش کئے۔۔۔۔۔

کراچی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) معروف آن لائن اردواخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی و چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی  آجکل نجی دورے پر پاکستان میں موجود  ہیں۔ گزشتہ دنوں انھوں نے اپنے ہردلعزیز کزن ناصر جاوید مغل سے خصوصی ملاقات  کی۔ملاقات کے دوران جاوید عظیمی نے ان  کی اکلوتی صاحبزادی مریم جاوید کی  شادی کی مسرتوں سے معمور تقریب کے بخیر و خوبی اختتام پذیر ہونے پر صمیم  قلب سے مبارکباد پیش  کی اور  اللہ تعالیٰ شکر بھی ادا کیا۔ بعدازاں جاوید عظیمی نے ہالینڈ سے لائے ہوئے تخائف بھی ان کی  خدمت پیش کئے۔ ناصر جاوید مغل نے جاوید عظیمی  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔جبکہ مزید کہا ہم سب اہل خانہ آپ کا اور آپ کی بیگم صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ ہالینڈ سے خصوصی  طور  پر ہماری صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لائے اس کے لئے ہم سب ایکبار پھر ممنون ہیں۔ بعدازاں رات گئے تک متفرق موضوعات ہر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا جس کا مرکزی نقطہ خدمت خلق اور قدرے انسانی تھا۔

Loading