Daily Roshni News

کائنات میں موجود کچھ بائنری سٹار سسٹم کام کرتے ہیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جیسے ہمارے نظامِ شمسی میں سورج اور سیارے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں سورج کے ساتھ جو نظام ہے اسے سنگل سٹار سسٹم کہتے ہیں کیوں کے وہ ایک ستارے پر مشتمل ہے۔بالکل اسی طرح کائنات میں بہت ساری بائنری سٹار سسٹم یعنی کے دو اسٹارز پر مشتمل سٹار سسٹم ہے۔

اسی طرح دو سے زیادہ اسٹارز پر مشتمل سٹار سسٹم کو ملٹیپل سٹار سسٹم(multiple star system)کہا جاتا ہے۔

بائنری سٹار سسٹم مختلف طرح کے ہوتے ہیں جو کے مختلف اسٹارز کے combination سے بنے ہوتے ہیں۔

کیوں کے اسٹارز دو ہوتے ہیں تو وہ دونوں مختلف اسٹارز ہو سکتے ہیں۔جیس( ڈوارف اسٹارز یا dead joint) کے combination سے بن سکتے ہیں۔کچھ ویژول ہوتے ہیں کے اگر انکو ہم telescope سے دیکھیں تو وہ ایسے دکھائی دیتے ہوں کے اُن کے درمیان تھوڑا سا راستہ دکھائی دے جس کے ذریعے وہ ایک دوسرے سے جڑے نظر آتےہیں۔

ہم سے قریب ترین جو بائنری سٹار سسٹم ہے وہ Alpha centaurie A اور الفا centaurie B ہیں ۔

یہ ستارے بنیادی طور پر الگ الگ جگہ بنتے ہیں مگر Gravitational Attraction کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر ایک سسٹم بناتے ہیں۔

اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کے orbital motion بھی کر رہے ہوتے ہیں۔جیسے دو رنگز لیں اور ایک رنگ کے اندر دوسرے کو ڈال دیں اور انہیں گھمائیں تو جیسے وہ behave کرتے ہیں بالکل اسی طرح بائنری اسٹارز بھی جو ایک دوسرے کے orbit میں ہوتے ہیں behave کرتے ہیں ۔ اس میں دونوں کے orbits الگ ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود اُن دونوں کے orbits ایک دوسرے کے orbits میں سے گزرتے ہیں۔

ان میں اگر دو اسٹارز  ایسے ہوں  کہ ایک بہت بڑا اور دوسرا چھوٹا ہو تو اگر بڑا والا ستارہ چھوٹے والے ستارے کو cover کرے گا تو brightness کافی کم ہو جائے گی۔

اور اگر چھوٹا بڑے کو cover کرے گا تو brightness زیادہ کم نہیں ہوگی۔

چونکہ یہ ایک دوسرے کے orbits میں سے گزرتے ہیں تو اس وجہ سے ایک دوسرے کی brightness پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

جب یہ بائنری اسٹارز orbital rotation کرتے ہیں تو ہم اُنکی اس حرکت کو دیکھ تو نہیں سکتے پھر ہمیں کیسے پتہ چلتا ہے کے انکی orbital motion ہے کیوں کہ وہ بہت دور ہوتے ہیں۔ ہم اُنکی اِس motion کو Doppler’s effect کی وجہ سے دیکھ سکتے ہیں، کہ جب وہ ہم سے دور جاتے ہیں تو روشنی مختلف رنگ کی ہوتی ہے۔اور جب قریب ہوتے ہیں تو روشنی مختلف رنگ کی ہوتی ہے۔

اگر بلیک ہول،نیوٹرینو ستارے، یہ white dwarf کا کسی کے ساتھ combination ہو جاتا ہے تو یہ بہت compact ہوتے ہیں ۔کیوں کے یہ دوسرے سے ماس کو اپنی طرف کھینچنے لگتے ہیں اور ایک وقت ایسا آتا ہے کہ unstable ہو کے بہت بڑا دھماکہ کرتے ہیں۔

اس طرح ہماری کائنات میں موجود کچھ بائنری سٹار سسٹم کام کرتے ہیں۔بالکل اسی طرح دو سے زیادہ ستاروں والے سسٹم بھی کائنات میں موجود ہیں جو کے اپنے سسٹم میں موجود تمام ستاروں کے ماس اور orbital motion پر انحصار کرتے ہیں۔ ان نظاموں میں ستارے ایک دوسرے کے ساتھ ماس ٹرانسفر بھی کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے میں merge بھی ہو سکتے ہیں۔

Loading