Daily Roshni News

کاربن ڈائی اوکسائیڈ سے بیکنگ سوڈا بنانے کا منصوبہ پیش۔

کاربن ڈائی اوکسائیڈ سے بیکنگ سوڈا بنانے کا منصوبہ پیش۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )برطانیہ کا کاربن کشید کرنے والا سب سے بڑا منصوبہ 40 ہزار ٹن کاربن ڈائی اوکسائیڈ کو نہائت کارآمد کیمیکل سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرے گا۔

اتنی بڑی مقدار میں کاربن ڈائی اوکسائیڈ کو کشید کرنے کا مطلب 20 ہزار گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کے مترادف ہو گا اور ایسا کرنے سے برطانیہ کے2050 تک کاربن ڈائی اوکسائیڈ کے صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

سوڈیم بائی کاربونیٹ کو غذائی اور طبعی اغراض سے بیکنگ سوڈا اور ڈائلسز مشین اور فارما سوٹیکل ادویات کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

Loading