Daily Roshni News

کرب و بلا کے میدان میں حضرتِ امام حسین ؑ کے ساتھ حضرتِ علی ؑ کے 7 بیٹے بھی شہید ہوئے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کرب و بلا کے میدان میں حضرتِ امام حسین علیہم السّلام کے ساتھ حضرتِ علی کرم اللہ وجہہ کے 7 بیٹے، امام حسن علیہم السّلام کے 5 بیٹے،  امام حسین علیہم السّلام کے 2 بیٹے بھی شہید ہوئے 🕌شہدائے کربلا میں بنی ہاشم کے سب شہداء ،حضرت ابوطالب کے ہی آل اولاد (پوتے اور پڑپوتے وغیرہ) ہیں۔ ان میں مشہور افراد 18 سے زیادہ ہیں۔

 مکمل نیوز کے لئے www.dailyroshninews.com وزٹ کریں۔

علی بن ابی طالب کے بیٹے🪔

1 حسین بن علی (ذبح عظیم) سالار لشکر

2 عباس بن علی (غازی عباس علمدار)

3 جعفر بن علی

4 عبد اللہ بن علی

5 عثمان بن علی

6 عمر بن علی

7 ابو بکر بن علی

حسن بن علی کے بیٹے🥀

1 ابو بکر بن حسن

2 بشر بن حسن

3 عبد اللہ بن حسن

4 قاسم بن حسن

5 عمر بن حسن

( حسن مثنیٰ کربلا میں شدید زخمی ہوئے تھے مگر شہید نہیں ہوئے۔)

حسین بن علی کے بیٹے❣️

1 علی اکبر بن حسین

2 علی اصغر بن حسین

عبداللہ بن جعفر و زینب بنت علی کے بیٹے🌿

1 عون بن عبد اللہ

2 محمد بن عبد اللہ

عقیل ابن ابی طالب کی اولاد (بیٹے اور پوتے)🌹

1 مسلم بن عقیل (جائے شہادت کوفہ)

2 عبد الرحمان بن عقیل

3 عبد اللہ اکبر بن عقیل

4 جعفر بن عقیل

5 عبد اللہ بن مسلم بن عقیل

6 عون بن مسلم بن عقیل

7 محمد بن مسلم بن عقیل

8 جعفر بن محمد بن عقیل

9 احمد بن محمد بن عقیل

10محمد بن ابی سعید بن عقیل

ان رشتہ داروں کے علاؤہ خاندان بنو ہاشم کے 43 دیگر افراد قیام امام حسین میں شہید ہوئے ہیں۔ 🍀

اگر بنی ہاشم کے مشہور شہداء کو ملا کر شمار کیا جائے تو شہدائے کربلا کی تعداد 136 بنتی ہے اور اگر میثم تمار، قیس بن مسہر صیداوی، عبد اللہ بن یقطر اور ہانی بن عروہ جو واقعہ کربلا سے پہلے کوفہ میں شہید کیے گئے تھے، کو بھی واقعہ کربلا سے مربوط کر کے شمار کیا جائے تو کل تعداد 140 ہوتی ہے۔

بعض کتب میں 108 نام اور بعض میں کم یا زیادہ نام ملتے ہیں۔ اس فہرست میں بنی ہاشم (25 سے زیادہ شہدا) اور غلاموں (30 کے قریب) نیز دیگران (جیسے یوم عاشورہ سے پہلے کے شہداء وغیرہ یا دشمنوں کے لشکر سے آنے والے شہداء 20 کے قریب) کو شمار نہ کیا جائے تو مشہور تعداد 72 کے قریب بنتی ہے۔🕌

Loading