Daily Roshni News

کرسمس کے موقع پر منہاج یوتھ لیگ فرانس اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس متحرک نوجوانوں نے انسانیت کی خدمت کی ایک خوبصورت مثال قائم ۔

کرسمس کے موقع پر منہاج یوتھ لیگ فرانس اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس متحرک نوجوانوں نے انسانیت کی خدمت کی ایک خوبصورت مثال قائم ۔

پیرس۔   فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔ منیر احمد ملک)پیرس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کی شب منہاج یوتھ لیگ فرانس اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے متحرک نوجوانوں نے انسانیت کی خدمت کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔ اس موقع پر پیرس اور اس کے گرد و نواح میں مقیم غریب، نادار اور بے سہارا افراد میں کھانا اور ضروریاتِ زندگی کا سامان تقسیم کیا گیا۔

اس فلاحی سرگرمی کے دوران 200 سے زائد مستحق افراد تک راشن اور گرم کھانا پہنچایا گیا، جس سے نہ صرف ان کی بنیادی ضرورت پوری ہوئی بلکہ محبت، اخوت اور ہمدردی کا پیغام بھی عام ہوا۔ نوجوانوں کا جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ منہاجی کارکنان ہر مذہب، ہر قوم اور ہر طبقے کے انسانوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

منہاج یوتھ لیگ فرانس اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کا یہ اقدام بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کی عملی تصویر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور خدمتِ خلق کے اس سفر کو مزید وسعت عطا فرمائے۔ آمین.  رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading