Daily Roshni News

کشیدہ تعلقات کے درمیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے۔

روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایران اور علاقائی سلامتی سے لے کر تیل کی قیمتوں تک کے مسائل پر برسوں کے گہرے اختلافات کے بعد ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے مشن پر منگل کو سعودی عرب پہنچے۔

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی، بالخصوص صاف توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر۔

ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔

سعودی عرب اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے، انٹونی بلنکن آج بدھ کو خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے لیے ریاض جائیں گے۔

Loading