Daily Roshni News

کلر سائیکلوجی۔۔۔قسط نمبر2۔۔۔آپ کا پسندیدہ رنگ کھولے دل کے را

کلر سائیکلوجی

قسط نمبر2

آپ کا پسندیدہ رنگ کھولے دل کے راز

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔کلر سائیکلوجی۔۔۔آپ کا پسندیدہ رنگ کھولے دل کے راز) معاملات بہت خوبصورت رہتے ہیں۔ نہ تحائف دینا بھولتے ہیں اور نہ ہی لینا بھولتے ہیں۔ ماہرینِ نفسیات کے مطابق نارنجی رنگ کے حامل افراد زندگی سے بھر پور ہوتے ہیں۔ ان کی محبت بھی کھلی فضا کی مانند ہر قید سے آزاد رواں دواں رہتی ہے۔ لابالی پن اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے یعنی وفاداری کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی ۔ ان کی بے اختیار چھلکنے والی محبت ایک طرف سحر میں مبتلا کرتی ہے تو دوسری طرف ان کے چاہنے والوں کی طویل فہرست ان سے جڑے لوگوں میں عدم تحفظ بھی پیدا کر دیتی ہے۔ اس لئے بہت زیادہ رومینٹک ہونے کے باوجود ان سے ان سے کچی محبت کرنے والے لوگ بھی بہت کم ہوتے ہیں۔ اور اگر قدرت مہربان ہو جائے تو پھر اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے والے ہی ان سے محبت کرتے ہیں۔ ان افراد کی پر جوش اور اپنے سحر میں جکڑ لینے والی محبت کی وجہ سے ان کے ساتھ رہنے والے اپنے اندر ایک نیا جوش اور ولولہ الغرض زندگی کی نئی لہر مدوڑتی ہوئی محسوس کرتے ہیں۔ نئی نئی جگہوں پہ جانا ، نت نئے لباس زیب تن . کرنے اور نئے نئے کھانے کھانے کا شوق پیدا ہو جاتا ہے ۔ یہ ہی نہیں باتونی بھی ہو جاتے ہیں۔

رنگ سبز ایک معتدل اور با اعتماد محبت :

پسندیدگی کے لحاظ سے امریکہ میں کئے گئے سروے میں دوسرا مقبول اور پسندیدہ رنگ سبزہے۔ سبز ایک ایسا متحرک رنگ جو نہ صرف ترقی، تجدید، اور موسم بہار کی علامت ہے بلکہ توازن اور ہم آہنگی سے بھی سر شار ہے۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے لوگ صرف اپنی بیرونی زندگی میں ہی نہیں بلکہ اپنی باطنی زندگی میں بھی تو ازن رکھنا پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسی شخصیت سمائی رہتی ہے جس کا پسندیدہ سبز رنگ ہے تو یقینا ان کے میں دل و دماغ کا ایک متوازن کردار نظر آئے گا۔

اس کا مطلب….؟؟؟؟

اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے رنگ کے حامل افراد محبت کے معاملات میں دل کے ساتھ دماغ کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ جو کہ ایک مثبت خاصیت ہے۔ ان کی شخصیت ایسے لوگوں کے لئے نہایت مضبوط سہارا بنتی ہے جو نہایت جذباتی ہوتے ہیں۔

 اگر آپ کی پسند واقعی سبز رنگت کی حامل ہے تو ان کے ہالے میں آپ خود کو محفوظ محسوس کریں گے۔

رنگ سرخ ایک بھر پور محبت:

سرخ رنگ جوش اور جذبے کا رنگ ہے۔ وہ لوگ جو ایک پاور فل لائف پارٹنر کے متلاشی ہیں ان کے لیے سرخ رنگ کے حامل افراد سے زیادہ بہتر کوئی نہیں ہو سکتا۔ انہیں رشتوں کو توازن میں رکھنا خوب آتا ہے۔ مگر غصہ ناک پر دھر ا ر ہنے کی وجہ سے اکثر ان سے محبت کرنےوالے کنفیوژن میں رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی زندگی انتہائی متحرک ہوتی ہے۔ ایک خاص قسم کا جوش اور توانائی ان کے ہر کام میں نظر آتی ہے۔ لیکن دیگر معاملات کی طرح محبت میں بھی بعض اوقات انتہا پسندی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

رنگ نیلا ایک خاموش محبت :

جن کا پسندیدہ رنگ نیلا ہوتا ہے ان کی وفا پر شک نہیں کی جاسکتا۔ نیلگوں سمندر کی طرح خاموش ، گہری اور دل میں اتر جانے والی محبت کرتے ہیں ۔ یہ افراد اپنے محبوب کے ساتھ شوروغل ، ہنگاموں سے دور کسی پر فضا مقام پر کینڈل لائٹ ڈنر کرتے نظر آئیں گے۔

 بس محبت کے اظہار کے لئے لفظ ڈھونڈتےرہتے ہیں۔ مگر کو تا ہی نہیں کرتے۔

 نیلا ایک نہایت پر سکون ، مذہبی اور دانشورانہ ) رنگ مانا جاتا ہے۔ محفل کتنی ہی شوخ و چنچل کیوں نہ ہو جن لوگوں کی شخصیت کے ہڈن کلرز میں نمایاں نیلے رنگ کی خصوصیات ہیں وہ اس محفل میں بھی نہایت پر امن اور خاموش شخصیت نظر آئیں گے۔ قدیم روایات سے جڑے اور کچھ ایسی ہی روایتی سوچ کے بھی مالک ہوتے ہیں اسی وجہ سے نہ تو ہر کسی سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور نہ ہی ایک دم سے کسی کے اوپر حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ یعنی ایک سچے اور قابل بھروسہ لائف پارٹنر بننے کی ساری خوبیاں نیلے رنگ میں پوشیدہ ہوتی ہیں۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ  مارچ 2019

Loading