کمپیوٹر / آئی ٹی ماہرین سے ایک مسئلہ کے حل کی درخواست….!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل )میں اپنے کمپیوٹر پہ Huawei کمپنی کی MBB ڈیوائس HUAWEI 4G Wingle E8372 کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتا ہوں. ڈیوائس اوپن ہے. نیٹ ورک لاک نہیں ہے. یعنی ڈیوائس میں کسی بھی نیٹورک کی کوئی بھی SIM استعمال ہو سکتی ہے.
میں اس ڈیوائس میں Jazz Pre-paid عام موبائل کال والی سم استعمال کر رہا ہوں.
اب مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ڈیوائس میں ایک فنگشن کی
اشد ضرورت ہے جو کہ نہیں مل رہا. میں چاہتا ہوں کہ ڈیوائس کو جب کمپیوٹر کے ساتھ لگایا گیا ہو تو، ڈیوائس میں ڈالی گئی SIM سے فون کال بھی کی جا سکے. یعنی کمپیوٹر کی سکرین سے نمبر ڈائل کر کے فون کال کی جا سکے.
کچھ سال پہلے Huawei کمپنی اور چند دیگر انٹرنیٹ کی ڈیوائسز میں یہ کال والا آپشن موجود ہوتا تھا.
میں خود یہ آپشن استعمال کرتا رہا ہوں. لیکن اب نہیں مل رہا.
کچھ سال پہلے اس مقصد کے لیے Huawei کمپنی کی MBB
انٹرنیٹ ڈیوائسز کو چلانے کے لیے ایک سافٹویئر استعمال ہوتا تھا اُسے Mobile Partner کہتے ہیں. اُس سافٹویئر کو پہلے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا پڑتا تھا. اور اُس سوفٹویر میں کال والا آپشن موجود ہوتا تھا. لیکن اب پاکستان میں Huawei کمپنی کی جتنی MBB انٹرنیٹ ڈیوائسز ملتی ہیں وہ سب IP بیسیڈ انٹرفیس والی ہیں. جو Plug and Ply ہوتی ہیں.
جن کا IP عموماً 192.168.8.1 ہوتا ہے. میری ڈیوائس بھی IP بیسڈ انٹرفیس والی ہے. اور Plug and Play ہے.
اور اسی IP والے انٹرفیس پہ ڈیوائس کے سب فنگشن، سیٹنگ اور کنفگریشن ہوتی ہے. لیکن IP بیسڈ تمام ڈیوائسز چاہے وہ جس کمپنی کی ہوں سب میں کال والا آپشن نہیں ہوتا.
شاید یہ کوئی ٹیکنیکلی پیچیدگی ہو کہ تمام Plug and Play اور IP بیسڈ انٹرفیس ڈیوائسز پہ کال والا فنگشن نہیں دیا جا سکتا.
تو درج بالا صورت حال کے پیش نظر میں نے Huawei کمپنی کا سوفٹویر Mobile Partner انسٹال کیا لیکن میری ڈیوائس اُس سوفٹویر کے ساتھ Attach/Communicate نہیں ہو سکی.
کچھ مغز ماری اور گوگل سرچ کے بعد مجھے یہ اندازہ ہوا کہ شاید یہ ڈیوائس کے Firmware کا مسئلہ ہے…
(کوئی اور مسئلہ بھی ہو سکتا ہے)
اب مجھے یہ علم نہیں کہ Huawei کمپنی کا Mobile Partner سوفٹویر کون سے Firmware کو سپورٹ کرتا ہے.
اور مجھے اپنی HUAWEI 4G Wingle E8372 ڈیوائس کا Firmware اُس سوفٹویر کے حساب سے کیسے تبدیل کرنا ہے کہ میری ڈیوائس Mobile Partner سوفٹویر کے ساتھ اٹیچ ہو جائے اور میں کال والا آپشن استعمال کر سکوں؟
یا آپ کی نظر میں اس مسئلہ کی کوئی اور وجہ ہے؟
اس کا کوئی متبادل حل بھی آپ کی نظر میں ہو تو ضرور بتائیں
اگر بالفرض کسی صورت اس HUAWEI 4G Wingle E8372 ڈیوائس میں کال والا آپشن استعمال نہیں کیا جا سکتا تو کوئی ایسی 3G یا 4G MBB ڈیوائس بتائیں جو مارکیٹ میں دستیاب ہو اور اُس میں کال والا فنگشن موجود ہو اور قابل استعمال ہو؟