Daily Roshni News

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ، عید الفطر کی دوگانہ نماز علامہ  غلام مصطفےٰٰ نقشبندی کی امامت میں ادا کی گئی

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ، عید الفطر کی دوگانہ نماز

علامہ  غلام مصطفےٰٰ نقشبندی کی امامت میں ادا کی گئی

پاکستان کمیونٹی کے حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی۔۔۔میاں عمران اور یاسر سعید اعوان) اس سال عید الفطر بروز بدھ10اپریل2024کو منانے کا اعلان کیا گیا۔ مذکورہ اعلان کے  بعد پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں عید کی دوگانہ نماز کی ادائیگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ مرکز کی مسجد کے امام و خطیب علامہ غلام مصطفےٰنقشبندی نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن معاف اور درگزر کرنے کاد ن ہے ،

جن خواتین و حضرات کے والدین ناراض ہیں ان سے معافی  مانگیں اسی طرح رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور دوستوں کے  درمیان غلط فہمیاں ہیں تو ان کو صدق دل سے ختم کرکے اپنی زندگیوں کو آسان  اور خوشگوار بنائیں ۔ علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی  نےایک موقعہ پر کہا کہ آجکل دنیا بھر میں مہنگائی بڑھتی  جا رہی ہے اس سے ہر کوئی متاثر ہو رہا ہے اس کے باعث آپ کا گھر متاثر ہو رہا ہے اس کی  وجہ سے آپ  نے اپنے گھر کا بجٹ بھی بڑھا دیا  ہے لہذا مسجد کی ماہانہ ممبر شپ رقم میں بھی  اضافہ کریں تاکہ مسجد کے معاملات بھی باآسانی چلائے جا سکیں اس ضمن میں انھوں  گزشتہ دنوں چوہدری سلیم یوسف اور ڈیلی روشنی نیوز کے مسجد کے لئے پیش کردہ مالی عطیات کا تذکرہ بھی کیا۔

بعدازاں علامہ کی امامت میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔اجتماعی دعا میں فلسطین ، کشمیر اور جہاں  جہاں مسلمان افتاد اور مصائب کا شکار ہیں ان سب کے لئےبارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کی گئیں۔ نماز عید کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے حضرات ایک دوسرے کو عید  کی مبارکباد دینے کے لئے گلے ملتے رہے۔

اس عید الفطر کی نماز کی میڈیا  کو ریج کے لئے اخباد ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر  محمد جاوید عظیمی، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود، فوٹو گرافر میاں عمران اور یاسر سعید اعوان نے محنت شاقہ سے فرائض سر انجام دیئے۔

 

Loading