Daily Roshni News

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں افطاریوں کا تسلسل جاری ہے۔ متحرک نوجوان دوستوں نے مشترکہ افطار ڈنر کا اہتما م کیا، روزہ دار کثیر تعداد میں شریک ہو ئے۔۔۔!!

 

 

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز  انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی ۔۔۔میاں عمران) رمضان المبارک کے بابرکت اور رحمتوں سے معمور مہینے میں دنیا بھر کے اسلامی مراکز اور مساجد میں روزہ داروں کی روزہ  کشائی کے لئے افطار ڈنر کاعقیدت و احترام سے کیا جاتا ہے۔ اس کار خیر کا حقیقی مقصد اللہ تعالیٰ کی خوشنودی  حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ دنوں ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے متحرک  نوجوان دوستوں میاں یاسر، میاں ارسلان ، راجہ عظیم ، فیصل منظور ، چوہدری قاسم، چوہدری خضر ، چوہدری مصور، چوہدری اسرار، خالد مزرا، ندیم بھٹی اور میاں عمران کی جانب سے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں شاندار افطار ڈنر کا پر تکلف انتظام و انصرام کیا گیا، روزہ داروں نے کثیر تعداد میں شریک ہو کر روزہ  افطار کیا۔ تمام دوستوں نے روزہ داروں کے شریک ہونے  پر صمیم  قلب سے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ  ساتھ  ان کے حق میں دعائیہ کلمات  بھی ادا کئے۔ قبل ازیں  مذکورہ  مسجد کے امام و خطیب  علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے مختصر تقریب کا آغاز اللہ تعالی ٰ کی آخری آفاقی مقدس  کتاب قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت  فرمائی اور میزبانوں کا افطار ڈنر کا اہتمام  کرنے پر ان کی جان و مالی صحت و زندگی خیر وبرکت اور کشادہ رزق کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔

Loading