Daily Roshni News

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے انتطامی عہدیداران چوہدری عامر یوسف اور چوہدری خالد ندیم رضا کا رانہ طور پر مستعفی ہو گئے۔۔۔۔۔

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے انتطامی عہدیداران چوہدری عامر یوسف

اور چوہدری خالد ندیم رضا کا رانہ طور پر مستعفی ہو گئے۔۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی۔۔۔میاں عمران)پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر د

ی ہیگ  کی موجودہ انتطامیہ کے دو متحرک عہدیداران چوہدری عامر یوسف اور چوہدری خالد ندیم نے رضا کارانہ طور پر اپنے عہدوں سے 

استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر بروز جمعتہ المبارک2023کو ایک خصوصی  بیٹھک میں کمیونٹی 

سینٹر دی ہیگ کے عہدہداران اور پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات  کے مابین مرکز کی ترقی اور کامیابیوں کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ نئے عہدیداران کو  انتطامیہ میں شامل کرنے کے لئے بھی بات چیت کی گئی۔

اس بیٹھک میں پیش کی گئی تجاویزپر مثبت ردعمل دیتے ہوئے مرکز کی موجودہ انتظامیہ کے دومتحرک عہدیداروں چوہدری عامر یوسف اور چوہدری خالد ندیم نے اپنے عہدوں سے رضا کارانہ طور استعفیٰ  دے کر تقلیدی مثال پیش کر دی جس کو کمیونٹی کے حضرات کے  بے حد سراہا۔ اس مثبت عمل کو پائہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے چوہدری ذاکر حسین ، میاں عاصم  محمود (ڈائریکٹر ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) اور چوہدری محمد اقبال قاضیاں نے اپنی پر خلوص خدمات سر انجام دئیں۔

مذکورہ بیٹھک کے اختتام پر مجتبیٰ خادم بٹ نے اجتماعی دعا کروائی،اس مثبت اور مرکز کی فلاح و بہبود کے لئے منعقد کی جانے والی خصوصی بیٹھک میں راجہ زیب خان، چوہدری زمان،چوہدری یوسف، چوہدری سلیم، چوہدری اکرام الحق، میاں عمران،  جاوید  بٹ، چوہدری علی اعجاز، چوہدری بنارس علی اور خالد سلطان خان  نے شرکت کرکے کمیونٹی سینٹر سے  اپنی والہانہ محبت اور یکجہتی کے سلسلے میں آراء اور مرکز کو ٹھیک سمت پر چلانے کے لئے اپنی رضا کارانہ خدمات پیش کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

Loading