Daily Roshni News

کھانا اعتدال سے کھائیے مرض بگائیے۔۔۔ تحریر۔۔۔بنت افضل

کھانا اعتدال سے کھائیے مرض بگائیے

تحریر۔۔۔بنت افضل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ کھانا اعتدال سے کھائیے مرض بگائیے۔۔۔ تحریر۔۔۔بنت افضل)ڈاکٹر اور اطباء یہ ہدایت کرتے چلے آئے ہیں کہ غذا سادہ کھاؤ اور جب تک پہلی غذا ہضم نہ ہو جائے، مرض بمـ دوسری غذا نہ کھاؤ۔

ایک کھانے کے فوراً بعد کچھ اور کھانے سے معدہ خراب ہو جاتا ہے۔ معدہ چونکہ ہمارے جسم کا انتہائی اہم حصہ ہے لہذا اس کی خرابی بے شمار بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔ اس بہت اہم نکتے کو ہم عام طور پر یاد نہیں رکھتے۔

کہا جاتا ہے کہ انسانی جسم میں تقریباً بنت ہر بیماری کی بنیاد معدہ ہے۔ خراب معدہ کا ہی کئی امراض کو حملے کی دعوت دیتا ہے۔

اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال گردش کرتا ہے ”کھانے ہی سے تو ہمیں قوت ملتی ہے ، زیادہ کھانے میں کیا مضائقہ ہے…..؟”

اطبا کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ کھانا صریحاً صحت کی بربادی ہے۔ ہم مختلف قسم کی غذائیں کھاتے ہیں جن کے ہضم ہونے میں مختلف وقت لگتا ہے۔ بعض غذائیں جلد ہضم ہو جاتی ہیں جبکہ بعض کو دیر لگتی جن لوگوں ہے۔ کے معدے کمزور

ہوں یا وہ بوڑھے ہوں، انہیں ملکی یا جلد ہضم ہونے والی غذا کھانی چاہیے۔ جوان اور صحت مند آدمی مرغن اور دیر عكائيـ گائیے… ہضم اشیاء کھا سکتے ہیں لیکن قاعدے قرینے سے۔“

طب مشرق کے اطبا نے غذا ہضم ہونے کے سلسلے میں جو تجزیے کیے تھے، جدید غذائی تحقیق بھی ان کی تصدیق کرتی ہے۔ قدیم اور جدید معلومات کے مطابق سب سے ہلکی غذا ابلے ہوئے چاول ہیں لیکن یہ یاد رہے کہ ابالنے کے بعد چاول اپنی زیادہ تر غذائیت سے محروم ہو جاتے ہیں لہذا ساتھ دوسری غذائیت بخش غذا بھی کھانی چاہیے۔ چاولوں کی کھچڑی بھی جلد ہضم ہونے والی غذا ہے۔ دیگر ایسی غذاؤں میں اراروٹ، ساگودانہ، جو کا شوربا، کچا انڈا، میٹھے اور پکے ہوئے پھل شامل ہیں۔ ان کے ہضم ہونے کا دورانیہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے ہے۔

ہم آپ کی سہولت کے لیے مختلف غذاؤں کے ہضم ہونے کے اوقات کا چارٹ شائع کر رہے ہیں تا کہ آپ اس سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے بسیار خوری سے بچ سکیں۔ اس طرح آپ کئی امراض سے محفوظ رہیں گے۔

سب سے دلچسپ اور مرحلہ وار دورانیہ ہضم انڈے کا ہے۔ کچا انڈہ پھینٹ کر استعمال کریں، تو وہ دو گھنٹے میں ہضم ہوتا ہے۔ اگر نیم برشت ( ہاف بوائل) کھائیں تو ڈھائی گھنٹے کا عرصہ لگے گا۔ سخت ابلا ہوا ہونے کی صورت میں ساٹھ تین گھنٹے صرف ہوں گے۔ تلنے کی صورت میں بھی ساڑھے تین گھنٹے لگتے ہیں اور اگر زیادہ تھی میں تلا گیا ہو، تو پھر اس کے ہضم ہونے میں چار کھنے لگیں گے۔

پھلوں کے بارے میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہمیشہ ٹھیک طرح پکے ہوئے پھل کھائیں۔ سخت اور کچے ثقیل ہوتے اور ہضم ہونے میں تین ساڑھے تین گھنٹے لگاتے ہیں۔ سیب کو ہضم ہونے کے لیے دو گھنٹے چاہئیں۔ اہلی ہوئی سبزیاں اڑھائی گھنٹے میں جبکہ پکی تر کاری ساڑھے تین گھنٹے میں ہضم ہوتی ہے۔ دال ہضم ہونے میں اڑھائی گھنٹے کی مدت لیتی ہے۔ گندم کی خمیری روٹی سوا تین گھنٹے، ہاجرہ، مکئی اور جوار کی روٹی بھی ساڑھے تین گھنٹے میں ہضم ہوتی ہے۔

بکری کے گوشت کا شور بہ تین گھنٹے اور بھنا ہوا گوشت سوا تین گھنٹے میں ہضم ہوتا ہے۔ مختلف قسم کے کباب بھی ہضم ہونے میں مختلف وقت لیتے ہیں۔

مثلا بھیٹر کے گوشت کے کباب ڈھائی گھنٹے، مچھلی اور تیتر کے تین گھنٹے، بکری کے گوشت کے سوا تین گھنٹے ، مرغ اور گائے کے گوشت کے کباب ساڑھے تین گھنٹے اور مرغابی کے کباب ساڑھے چار گھنٹے میں ہضم ہوتے ہیں۔ مکھن ساڑھے تین گھنٹے اور سکھی چار گھنٹوں میں ہضم ہوتا ہے۔

آلو تین گھنٹے تیس منٹ، تلا ہوا انڈا تین گھنٹے تیس منٹ، مرغ کا گوشت تین گھنٹے پیٹتالیس منٹ، مرغ کے کباب چار گھنٹے، بھنا ہوا گائے کا گوشت تین گھنٹے تیس منٹ، کچی ہوئی ترکاریاں تین گھنٹے تیں منٹ، اہلے چاول ایک گھنٹہ تین منٹ، دال مونگ دو گھنٹے میں منٹ، گیہوں کی روٹی تین گھنٹے تھیں منٹ، اہلی ہوئی سبز پھلیاں تین گھنٹے تیس منٹ، گاجر تین گھنٹے میں منٹ، بند گو بھی چار گھنٹے تھیں منٹ، مکھن تین گھنٹے تھیں منٹ، ابلا انڈا تین گھنٹے تیس منٹ، بکرے کا گوشت تین گھنٹے پندرہ منٹ، گوشت کے کباب چار گھنٹے، مچھلی کباب تین گھنٹے، پلاؤ تین گھنٹے پینتالیس منٹ، چقندر تین گھنٹے تھیں منٹ، دال ماش دو گھنٹے پینتالیس منٹ، ہر قسم کی دال دو گھنٹے پینتالیس منٹ، دودھ دو گھنٹے ، شام تین گھنٹے تھیں منٹ، پھول کو بھی چار گھنٹے میں منٹ، گھی چار گھنٹے ، سیب دو گھنٹے تیں منٹ۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل 2015

Loading