Daily Roshni News

کیا آپ جانتے ہیں فرشتوں کا بھی کعبہ موجود ھے مگر کس جگہ ؟

کیا آپ جانتے ہیں فرشتوں کا بھی کعبہ موجود ھے مگر کس جگہ ؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل )کیا آپ جانتے ہیں فرشتوں کا بھی کعبہ موجود ھے مگر کس جگہ ، یہاں کتنے فرشتے روزانہ نماز پڑھتے ہیں؟

زمیں پر خانہ خدا انسانوں کے لئے قبلہ کا درجہ رکھتا ھے تو ساتویں آسماں پر فرشتوں کا بھی خانہ خدا ھے جسے بیت المعمورپکارا جاتا ھے۔

 حضرت علامہ جلال الدین سیوطی ؒ کے مطابق خانۂ خدا کو پہلی بار فرشتوں نے ’’بیت المعمور‘‘ کے عین نیچے زمین پر خانہ کعبہ کے طورتعمیرکیا۔

سورہ طور میں اللہ تعالیٰ نے جو پانچ قسمیں کھائی ہیں ان میں ایک قسم بیت المعمور کی ھے۔

’’اور بیت المعمور کی قسم‘

‘(وَ البیتِ المَعمْور)۔ بیت المعمور ساتویں عرش پر موجود ھے جسے فرشتوں کا قبلہ کہا جاتا ھے۔

فرشتے اسکا طواف کرتے ہیں۔

یہ عرش الٰہی کے عین نیچے ھے ۔

مسلم شریف میں مذکورمعراج شریف کی طویل حدیث میں سے کچھ حصہ یوں بھی ھے۔

ساتویں آسمان پر رسول اللہﷺ جب تشریف لائے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیت المعمور سے ٹیک لگائے دیکھا جس میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں۔ جو ایک بار آتے ہیں دوبارہ لوٹ کر نہیں آتے ۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک شخص نے پوچھا کہ بیت المعمور کیا ھے ؟

 آپؓ نے فرمایا ’’وہ آسمان میں ھے اسے صراح کہا جاتا ھے۔ کعبہ کے ٹھیک اوپر ھے جس طرح زمین کا کعبہ حرمت کی جگہ ھے اسی طرح وہ آسمانوں میں حرمت کی جگہ ھے ،

 ہر روز اس میں ستر ہزار فرشتے نماز ادا کرتے ہیں لیکن جو آج گئے ہیں ان کی باری قیامت تک دوبارہ نہیں آتی کیونکہ فرشتوں کی تعداد ہی اس قدر ھے۔

 سبحان اللہ

Loading