کیا آ پ نے انکی کوئی فلم یا ڈرامہ دیکھا ہے؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کرنے کے بعد میٹرک حاجی عبداللہ ہارون سیکنڈری اسکول سے نمایاں پوزیشن میں پاس کیا اور گریجویشن ایس ایم کالج کراچی سے اوّل پوزیشن سے پاس کیا۔کراچی یونی ورسٹی سے ایم اے اکنامکس کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا اور ایس ایم لاء کالج کراچی سے ایل ایل بی بھی امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ روزگار کی تلاش ان کو بالآخر پاکستان اسٹیل مل لے گئی، جہاں انہوں نے ایڈمن منیجر کی پوسٹ پر کام کیا۔ ایک شادی کی تقریب میں ،ٹی وی کی مایہ ناز رائٹرفاطمہ ثریا بجیا مرحومہ نے انکی شکل میں ایک نیا ہیروکھوج لیا۔بجیانے ان کو آڈیشن کے لیے بلالیا اور یہی آڈیشن اُن کی ٹی وی پر آمد کا سبب بنا۔ چند مختصر دورانیے کے ڈراموں میں کام کرنے کے بعد ڈراما سیریل ’’انا‘‘وہ پہلا پروجیکٹ تھا،جس نے اُنہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔ اس سیریل میں. انکی ہیروئن مہرین الٰہی تھیں۔
1985ء میں فلم ساز اور ہدایت کار نذر شباب نے انھیں اپنی فلم روبی میں بطور ہیرو کاسٹ کر لیا۔ اس فلم نے گولڈن جوبلی مکمل کی اور وہ فلم نگری میں بھی کام یاب ہوئے۔ انھوں نے 87 فلموں میں کام کیا جن میں اردو زبان میں 30، پنجابی کی 26 اور تین فلمیں پشتو زبان میں تھیں۔ ایشیا کے ٹائیگر اُن کی آخری فلم تھی جو ان کی وفات کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکی۔
پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار 24 دسمبر 2007ء کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔
کیا آ پ نے انکی کوئی فلم یا ڈرامہ دیکھا ہے؟