Daily Roshni News

کیا اسمتھ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں؟ آسٹریلوی بیٹر کا بیان سامنے آگیا

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ یہ خبریں کہاں سے آ رہی ہیں، میں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی، میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔

اسٹیو اسمتھ ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے ٹاپ اسکورر رہے اور انہوں نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کا کہنا ہے میں نے بیٹنگ کر کے خود کو بہت بہتر محسوس کیا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بعد یہ میری بہترین اننگز ہے، اس سیریز میں مزید رنز بنانا مجھے بہت اچھا لگتا۔

Loading