نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ظہران ممدانی کی ملاقات کے دوران مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد صحافی نے ظہران ممدانی سے سوال کیا کہ ‘کیا آپ سمجھتے ہیں صدر ٹرمپ فاشسٹ ہیں’؟
صحافی کے سوال پر ممدانی کی وضاحت سے پہلے ہی صدرٹرمپ نے کہاکہ ’ممدانی کے فاشسٹ کہنے سے انہیں برا نہیں لگتا‘۔
امریکی صدر نے ممدانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ فاشسٹ کہہ سکتے ہیں کیونکہ وضاحت کرنے سے زیادہ یہ کہنا آسان ہے اور مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں‘۔
دوسری جانب ملاقات کے بعد امریکی صدر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ظہران ممدانی سے ملاقات اچھی اور مؤثر رہی، امید ہے ممدانی نیویارک میں معاملات بہتر انداز میں چلائیں گے اور ہم ان کی معاونت کریں گے، ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ یہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اترسکیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ظہران ممدانی نیویارک کے معاملات جتنے بہتر انداز میں چلائیں گے میں اتنا ہی خوش ہوں گا۔
![]()
