Daily Roshni News

کیوں کہ میرا وزیر اب اس دنیا میں نہیں رہا ۔۔

کیوں کہ میرا وزیر اب اس دنیا میں نہیں رہا ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )دوران  ، انٹرویو  ۔۔آپ اس جاب کے لئے کتنی سیلری کی توقع رکھتی ہیں ۔۔؟ کم از کم نوے ہزار ۔۔۔ خاتون نے پر اعتماد انداز میں جواب دیا ۔۔کسی کھیل سے دلچسپی ؟؟؟

باس نے پوچھا ۔۔جی ہاں ۔۔ شطرنج  کھیلتی ہوں ۔۔

آہاں ۔۔چلیں اسی حوالے سے بات کرتے ہیں ۔۔

شطرنج کی کون سی گوٹی  آپکو زیادہ پسند ہے ۔۔۔ یا یوں کہہ لیں کہ کس گوٹی  سے متاثر ہیں ۔۔۔

خاتون نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ۔ وزیر ۔۔

زبردست ،لیکن کیوں ؟ جبکہ  میرے خیال میں گھوڑے کی چال سب سے منفرد ہے ۔۔ باس نے تجسس سے پوچھا ۔۔   

بیشک ۔لیکن میں سمجھتی ہوں کہ وزیر میں وہ تمام خوبیاں شامل ہیں جوسب  گوٹیوں میں الگ الگ سے پائی جاتی ہیں ۔ وہ پیادے کی طرح ایک قدم چل کر بادشاہ کو بچا لیتا ہے اور کبھی فيلے کی طرح ترچھا چل  پڑتا ہے اور کبھی توپ بن کر بچا لیتا ہے ۔

ویری انٹرسٹڈ۔۔ باس نے متاثرکن انداز میں  پوچھا ۔ بادشاہ کے متعلق  آپکی کیا رائے ہے۔؟؟

سر ، بادشاہ کو میں سب سے زیادہ کمزور سمجھتی ہوں ،کیوں کہ وہ خود کو بچانے میں صرف ایک قدم چل سکتا ہے جبکہ وزیر اسے چاروں اطراف سے بچا سکتا ہے ۔۔ خاتون کا جواب ۔

نہایت متاثر کن ۔۔ چلیں یہ بتائیے ان تمام  گوٹیوں میں سے آپ خود کو کون سی گوٹی تصور کرتی ہیں ۔۔

خاتون نے جھٹ سے جواب دیا ۔۔

 بادشاہ ۔۔

لیکن وہ تو آپکے مطابق مجبور ہوتا ہے ،خود کو بچا نہیں پاتا اور وزیر کا مرہون منت ہوتا ہے ۔۔ باس نے حیرانی سے پوچھا ۔۔۔

جی ہاں ،میرے مطابق یہی ہے ۔ میں بادشاہ ہوں اور وزیر میرے شوہر جو میری حفاظت مجھ سے بڑھ کر، کر سکتے ھیں ۔۔۔

ویری نائس ۔ انٹرویو لینے والے نے باقاعدہ  ہلکے ہاتھوں تالی بجاتے ہوئے کہا ۔۔

اچھا ایک آخری سوال ، آپ یہ جاب کیوں کرنا چاہتی ہیں ۔ باس نے دلچسب  انٹرویو کا 

احتتام کرتے ہوئے پوچھا ۔۔

خاتون نے بھرائی ہوئی آواز میں جواب دیا ۔۔۔

کیوں کہ میرا وزیر اب اس دنیا میں نہیں رہا ۔۔

Loading