Daily Roshni News

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں۔۔

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اللھم صل علی محمد و علی آل محمد وبارک وسلم ۔

 صلی اللہ علیہ وعلیٰ وآلہ واصحابہ وسلم تسلیما کثیرا کثیرا برحمتک یا ارحم الراحمین۔

اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کما تحب وترضی لہ۔

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں💢

 جو آدمی ہمیشہ اللہ ، رسول ﷺ کے احکام سنتا ہے، اولیاء صالحین  کی باتیں سنتا ہے، اور سنتے سنتے سنتے اسکے اندر نیکی اور صالحیت ٹرانسفر ہو جاتی ہے ۔۔ کئی بار انسان سوچتا ہے، ہم مصروف ہیں کیوں سنیں؟ اس مجلس میں کیوں جائیں؟ یہ تو ہم خود بھی جانتے ہیں ۔۔ نہیں : ایسا کبھی نہ سوچیں ۔۔ سننا بذات خود اک خیر کا منبع ہے ۔۔ سننے والے علم اور حکمت والوں کی بات سنیں گے تو آپ کے علم و حکمت میں اضافہ ہوگا ۔۔ جو سنیں گے، وہی اندر جائے گا، اسی سے آپکی سوچ بنے گی۔ بھلے اس میں کئی سال لگ جائیں۔ اس وقت ہمارے بچے انڈین میڈیا کے سٹائل میں اردو بولتےہیں، پہلے “آپ” سے بغیر بات نہیں ہوتی تھی پھر “تم” سے ہونےگی، اب “تو تو” میں بات کرتےہیں۔ جب “تو” پہ بات آئے گی تو پھر “تو۔تو میں۔میں” ہوگی۔

Loading