Daily Roshni News

گجرات کا ایک بادشاہ شاہ محمود بیگڑا جو خوراک میں زہر کھاتا تھا

گجرات کا ایک بادشاہ شاہ محمود بیگڑا جو خوراک میں زہر کھاتا تھا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بھارتی سلطنت گجرات دو ہزار سال پرانی ریاست ہے پندرہویں صدی میں یہاں ایک بادشاہ تھا جس کا نام سلطان محمود بیگڑا یا محمود شاہ اول (  1458 -1511 )

 گجرات سلطنت کا سب سے نمایاں سلطان تھا جس نے تقریباً 53 سال گجرات پر حکومت کی ، اس نے کئی لڑائیاں لڑیں اور کئی فتوحات حاصل کیں ، اس نے پاواگڑھ اور جوناگڑھ کے قلعوں کو کامیابی کے ساتھ لڑائیوں میں فتح کیا ، اس نے گجرات کے علاقے دوارکا میں “دوارکا دھیش مندر” کو تباہ کیا ، یہ مندر ہندوؤں کے مقدس سمجھے جانے والے چار دھاموں میں سے ایک تھا۔

اس کی دو بیویاں دونوں ہندؤ تھیں ایک کا نام روپا منجھاری اور دوسری ہیرا بائی تھا

محمود بیگڑا کا پورا نام ابوالفتح ناصر الدین محمود شاہ اول تھا۔ وہ احمد آباد میں 1445 میں پیدا ہوا ، محمود کی کنیت بیگڑا یا بیگڑہ کی ابتدا میں سے ، برڈز ہسٹری آف گجرات (burds History of Gujrat)  میں دو وضاحتیں پیش کی گئیں ہیں ۔ اس کی مونچھیں بڑی اور بیل کے سینگ کی طرح مڑی ہوئی تھیں ، اس طرح کے بیل کو بیگڑو کہا جاتا ہے۔

یہ لفظ گجراتی ، دو اور گڑھ ، ایک قلعے سے آیا ہے ، لوگ اسے دو قلعوں پر قبضہ کرنے کے اعزاز میں یہ لقب دیتے ہیں۔ گرنار (1472) کا جوناگڑھ اور چمپانیرکا پاواگڑھ (1484)۔

جب انگریزوں نے برصغیر پر قبضہ کیا تو وہاں یورپی سیاحوں نے بھی آنا شروع کر دیا انہوں نے اپنے اپنے سفر ناموں میں “ترک محمود شاہ اول بیگڑا” ، “زہر سلطان” کے غلط نام سے ان کے بارے میں مشہور داستانیں جو گردش میں تھیں ان کا ذکر کیا  اور انگریزی طنزیہ نگار سیموئیل بٹلر کی کتاب سترہویں صدی کی لکیروں کا ذریعہ بن گئے جس کا عنوان

“کیمبی کے پرنس کا روزانہ کھانا / اسپ اور بیسلیسک اور مینڈک”

ان کہانیوں کے مطابق اسے بچپن سے ہی ہلکا زہر دیا جاتا تھا جس کی وجہ سے وہ زہریلا اور زہر سے محفوظ رہتا تھا۔

محمود بیگڑا کھانے پینے کا اتنا شوقین تھا کہ وہ روزانہ بہت بڑی مقدار میں خوراک کو استعمال کرتا تھا۔ زہر بھی ان کی خوراک تھا ،

وہ روزانہ 35 سے 37 کلوگرام خوراک استعمال کرتا تھا ۔ ایرانی اور یورپی سیاح جیسے کہ ‘باربوسہ” اور “ورتھیما” ، ان کا کہنا ہے یہ وزنی خوراک جو گجرات میں ایک من کے برابر ہوتا تھا ۔ اگر سلطان شکم سیر نہیں ہوتا تھا تو کئی کلو کا میٹھا بھی اس میں شامل کرتا تھا ، وہ میٹھا تقریباً پانچ کلو کے قریب خشک چاول سے بنا ہوا ہوتا تھا۔

کبھی کبھی رات کو بھی بھوک لگتی تھی جس کی وجہ سے اس کی خواب گاہ میں بھی دونوں جانب گوشت سے تیار سموسوں کی بڑی پلیٹ تیار رہتی تھیں ۔

ایرانی تاریخ دان باربوسہ اور یورپی سیاح ورتھیما کے مطابق سلطان کی یہ عادت انہیں موت کے منہ تک لے گئی اور ایک بار انہیں زہر دینے کی بھی کوشش کی گئی جس کے بعد سے سلطان روزانہ زہر کی تھوڑی سی مقدار استعمال کیا کرتے تھے تاکہ جسم میں زہر کے خلاف مدافعت پیدا ہو۔

کہتے ہیں کہ سلطان محمود بیگڑا کے استمعال شدہ کپڑے بھی جلا دیئے جاتے تھے اور انہیں کوئی بھی ہاتھ نہیں لگاتا تھا کیونکہ یہ زہر آلود ہوجاتے تھے۔ سلطان کے ناشتے میں ایک ایک کپ شہد اور پگھلا ہوا مکھن اور ایک سو پچاس اعلیٰ معیار کے کیلے (جنھیں عہد حاضر میں گولڈن بنانا کہتے ہیں)شامل ہوا کرتا تھے۔

سلطان کی زہر ہضم کرنے والی کہانی کو سترہویں صدی کےمزاحیہ شاعر سموئیل بٹلر نے مزاحیہ نظم بھی لکھ ڈالی تھی ۔

جو لوگ ریاست کاٹھیاواڑ کے قرب وجوار میں رہتے تھے وہ محمو بیگڑا کی خوش خوراکی سے خوب واقف تھے ۔

مؤرخ لکھتے ہیں کہ سلطان محمود بیگڑا اپنی خوش خوراکی اور بہت زیادہ کھانے کے حوالے سے کہا کرتے تھے کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنے اس کمتر غلام کو گجرات کی حکمرانی نہ دیتے تو کون اس کی بھوک کو مٹاتا۔

سلطان شاہ محمود بیگڑا کا 1511 میں احمد آباد میں انتقال ہوا اور ان کی احمد آباد کی مشہور درگاھ حضرت شیخ اس احمد کاٹھو گنج بخش رحمۃ اللہ میں تدفین ہوئی۔

Loading