گرمیاں آگئی ہیں تو تربوز بھی آگیا ہو گا۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)ڈاکٹر عفان نے انجیکشن لگوا کے پچھلے سال تو تربوز سے دور رکھا لیکن اس سال تربوز لازمی کھائیں۔
یہ ایک لو کیلوری پھل ہے کیوں کہ اس میں 92% تو صرف پانی ہی ہوتا ہے۔
اس کی سو گرام کے پیس میں صرف تیس کیلوریز ہوتی ہیں۔
تربوز میں پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار موجود ہے جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ اور کسی پیکٹ والے الیکٹرولائٹ سے بہتر تربوز ہی ہے جس میں نیچرل الیکٹرولائٹس پائے جاتے ہیں۔
اور جتنی گرمی پڑ رہی ہے جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے بہترین چوائس ہے۔
وٹامنز کی بات کریں تو اس میں وٹامن اے اور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں سرخ رنگ lycopene کی وجہ سے ہوتا ہے جو جسم سے فاسد مادے خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
کچھ سٹڈیز میں یہ چیز بھی سامنے آئی ہے کہ لائیکوپن کے استعمال سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور پروسٹیٹ کینسر سے بچاو میں بھی مفید ہے
اس کے علاوہ سورج کی وجہ سے سکن کے جو ٹشو تباہ ہوتے ہیں ان سے بچاو میں بھی مدد کرتا ہے
اس کے علاوہ تربوز میں L-citronin بھی پایا جاتا ہے جو مسلز میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتا ہے یعنی ہم اسے ورزش سے پہلے استعمال کر کے مسلز گروتھ میں بہتری لا سکتے ہیں۔
اسی چیز کو لے کے آپ کو حکما اسے نیچرل ویاگرا بھی کہتے نظر آتے ہیں۔
کچھ افراد کو یہ گیس کی صورت پیدا کر سکتا ہے لیکن ہر کسی کو نہیں ہوتا۔
اور سب سے اہم
تربوز کا گلائسمک انڈیکس زیادہ ہے لیکن پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا glycemic لوڈ کم ہے
یعنی شوگر کے مریض مناسب مقدار میں استعمال کر سکتے ہیں
اس کے علاوہ مین گرمیوں میں تربوز کا شیک لیموں اور نمک ڈال کے بھی بناتا ہوں
طریقہ بہت سمپل ہے
تربوز کو بلینڈر میں ڈالیں اور شیک کر لیں
لیموں اور نمک نچوڑیں اور پئیں
یہ ایک نیچرل انرجی ڈرنک بھی ہے۔ سپیشلی جب گرمی بہت شدت کی ہو۔
اس لئے اس گرمی میں تربوز بغیر کسی سیاست کے خوب استعمال کریں