Daily Roshni News

‏گرمی درخت لگانے سے کَم ہوگی، اِملی کا شربت پینے یا ٹِنڈ کروانے سے نہیں. لہذا درخت لگائیں !

‏گرمی درخت لگانے سے کَم ہوگی، اِملی کا شربت پینے یا ٹِنڈ کروانے سے نہیں. لہذا درخت لگائیں !

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل )یہ بات بالکل حقیقت ہے۔ میں پرسوں باہر نکلا بارہ بجے کے لگ بھگ کا وقت تھا۔ حالانکہ میں بائک پر تھا جس پر ہوا لگتی رہتی ہے پر میرا پسینہ خشک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ کچھ دیر بعد میں نے کچھ دیر درخت کے نیچے ٹھہرنے کا سوچا ۔ لیکن کافی اِدھر اُدھر دیکھنے اور بائیک گھمانے کے بعد بھی ایک بھی درخت نظر نہیں آیا۔ پھر میں نے اپنا سفر جاری ہی رکھا اور آخر کچھ دیر کے لیے ایک پٹرول پمپ کے نیچے ہی رکنے کو ہی غنیمت جانا۔ جہاں کچھ دیر رک کر تازہ دم ہوا اور اپنا سفر دوبارہ شروع کیا ۔

گھر واپسی پر ایک جگہ کچھ درخت نظر آئے جن کے پاس سے گزر کر ٹھنڈک اور درخت کی اہمیت کا احساس ہوا۔ اور ارادہ کیا کہ خود بھی ان شاءاللہ تعالیٰ درخت لگاؤں گا اور دوسروں کو بھی لگانے کی ترغیب دوں گا ۔ کیونکہ درخت لگانا ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے دنیاوی اعتبار سے بھی اور اخروی لحاظ سے بھی ۔ کیونکہ درخت لگانا صدقہِ جاریہ ہے۔

Loading