Daily Roshni News

گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ پہنچ گیا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ پہنچ گیا۔

ہم تیرے شہر میں باوضو آئیں گے

 پاؤں زخمی ہوں تو سر کے بل آئیں گے ۔

 سینٹر مشتاق احمد خان کی جرات اور جذبے کو سلام ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) سوشل میڈیا پر بریکنگ نیوز کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا جو غزہ کی جانب رواں دواں تھا اپنی منزل مقصود تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کے ایوان بالا  سینٹ کے معزز سینٹر مشتاق احمد خان جو اِس فلوٹیلا میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سفر میں ہمیں مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس دوران اسرائیلی اداروں نے میراموبائل فون ہیک کر لیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سفر کے  دوران جتنے ممالک  راستے میں آئے کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ۔ سینٹر مشتاق احمد خان نے  اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ چاہے ہمیں مار دو ، چاہے ہمارے جسم مچھلیاں کھا جائیں لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم غزہ ضرور پہنچیں گئے ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم غزہ پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت نہتے فلسطنیوں کے لئے امدادی سرگرمیاں

جاری ہیں۔

Loading