گل پلازہ میں بیوی اور بچے سمیت جاں بحق ہونے والے عمر نبیل
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )گل پلازہ میں بیوی اور بچے سمیت جاں بحق ہونے والے عمر نبیل کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ، بلاک جے کے رہائشی اور ایک تاجر گروپ سے تعلق رکھتے تھے
جو گل پلازہ میں لگنے والی حالیہ آگ کے افسوسناک واقعے میں اپنی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ عمر اور 10 سالہ بیٹے علی کے ساتھ جاں بحق ہو گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
ان کی ایک بچی جو ساتھ نہیں تھی وہ رہ گئی ہے
کیا وہ اس سانحہ کی خوفناک یادوں سے نکل پائے گی؟
عمر نبیل اپنی اہلیہ کے ساتھ، جو کہ حاملہ تھیں، اپنے آنے
والے بچے کے لیے خریداری کرنے گل پلازہ گئے تھے۔
عینی شاہدین اور اہل خانہ کے مطابق ، آگ لگنے کے بعد ڈاکٹر عائشہ نے اپنے گھر والوں کو فون کر کے بتایا تھا کہ وہ عمارت کی پہلی منزل پر پھنس گئے ہیں اور شدید دھوئیں کی وجہ سے انہیں باہر نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا۔ بدقسمتی سے ریسکیو ٹیموں کو سرچ آپریشن کے دوران ان کی لاشیں ملیں، جس کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
یہ خاندان اس آتشزدگی کے سب سے زیادہ زیرِ بحث آنے والے متاثرین میں سے ایک ہے کیونکہ وہ آنے والے “مہمان” کی خوشی کی تیاریوں میں وہاں گئے تھے لیکن اس حادثے کا شکار ہو گئے۔
![]()





