Daily Roshni News

گوادر میں سمندری پانی قابل استعمال بنانے کے منصوبے کا افتتاح

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کی شراکت سے گوادر میں سمندری پانی قابل استعمال بنانے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

پیر کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے منصوبے کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ گوادر کیلئے پینے کا صاف پانی ایک پرانا مسئلہ تھا جسے حل کیا گیا،سی پیک کے ذریعے گوادر کے عوام ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان ترقی کی دوڑ میں آگے ہی جائیں گے،نوجوانوں کو گوادر میں کام کے مواقع میسر ہوں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ برادرانہ مضبوط تعلقات ہیں،چین نے کروڑوں لوگوں کو بے مثال انداز سے غربت سے نکالا ، صدر شی جن پنگ نے چین کی ترقی کو نئی جہتوں پر پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والے برس میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، بلوچستان کے ساتھ میری خاص نسبت ہے۔

Loading