Daily Roshni News

گوجرانوالہ کی رفعت عارف نے یونیسکو کا سالانہ عالمی ٹیچر ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کی رفعت عارف نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کا سالانہ عالمی ٹیچر ایوارڈ جیت لیا۔

پیرس میں منعقدہ تقریب میں رفعت عارف کو پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

طلبا میں سسٹر زیف کے نام سے مشہور رفعت عارف نے پاکستان میں غریب بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے Zephaniah Education and Empowerment Foundation قائم کی۔

سسٹر زیف نے پاکستان میں بچیوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم اور مظالم سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی، تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے حکومت پاکستان نے بھی انہیں متعدد ایوارڈز دیے ہیں ۔

Loading