Daily Roshni News

گیارہویں شریف، با برکت تقریبیکم جون کو کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ہو گی۔

 

گیارہویں شریف، با برکت تقریب

یکم جون کو کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ہو گی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) امام الاولیا  سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ کے نام سے منسوب یہ گیارہویں شریف کی برکت تقریب دنیا بھر میں آپ رحمتہ اللہ سے محبت و عقیدت رکھنے والے خواتین وحضرات ذوق و شوق کے ساتھ منعقد کرتے ہیں۔مذکورہ تقریب میں حضور غوث اعظم رحمتہ اللہ کی فروغ اسلام کے سلسلے میں خدمات اور آپ  رحمتہ اللہ کی کرامات پر بھی روشنی ڈالنے کی سعادت حاصل کی جاتی ہے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ  کی مسجد میں گیارہویں شریف کی روحانی بابرکت تقریب بروز جمعرات یکم جون2023کو شام 19:30سے 20:30بجےتک عقیدت و احترام سے منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب کے اختتام پرشرکاء کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی جائے گی، مرکز کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کے حضرات کو دعوت خاص دی جاتی ہے، شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع کردہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading