Daily Roshni News

 گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہو گی۔۔۔۔۔

 گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب

چارنومبر2023کو انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہو گی۔۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی ) امام  الاولیاء سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف حضور غوث الاعظم ؓ کے مبارک نام سے منسوب بڑی گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب دنیا بھر میں مقیم آپ ؓ کے عقیدتمند  تزک و احتشام سے منعقد کرتے ہیں۔ بڑی گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب میں حضور غوث اعظم ؓ سے محبت اور عقیدت رکھنے والے جوق درجوق شریک ہو کرحضور غوث اعظمؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینڑ دی ہیگ کے زیر اہتمام بڑی گیارہویں شریف کی روحانی تقریب 4نومبر بروز ہفتہ شام سات بجے منعقد کی جارہی ہے۔ مذکورہ مرکز کی مسجد کے خطیب و امام علامہ حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی حضور  غوث اعظمؓ کی حیات اور تعلیمات پر اپنے مخصوص انداز میں روشنی ڈالیں  گے جبکہ حافظ محمد بلال چشتی اپنی دلنشین آواز میں تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز فرمائیں گے۔ پروگرام کے دوران  قرات و نعت پلیٹ فارم ہالینڈ کا نعت گروپ خصوصی نعت خوانی کرے گا ۔ اس بابرکت تقریب میں شرکت کے لئے کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور نوجوان کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر لذت ِ کام و دہن کے سلسلے میں حاضرین کی تواضع لنگرِ غوثیہ سے کی جائے گی۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading