ھمارے اساتذہ عظیم اساتذہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول شرق پور شریف شیخوپورہ کے سابق طالب علم اور سابق استاذ جناب مرزا اطہر بیگ–ایک معروف ناول نگار، ڈراما نگار اور افسانہ نگار جو 7 مارچ 1950 میں پیدا ہوئے۔۔۔آپ نے100 کے قریب ٹی وی کے لئے لانگ پلے اور ڈراما سیریلز تحریر کیے ہیں۔۔آپ کے لکھے ہوئے مشہور ناول”غلام باغ” ( غلام باغ ناول اردو زبان ادب میں ایک مرکزی حثیت رکھتا ہے) اورڈرامہ “دلدل”۔اپنے وقت کے مقبول ترین ڈراموں میں سے تھے۔۔۔۔آپ کا تعلق شرق پور شریف سے ھے۔۔۔ تعلیم گورنمنٹ کالج اور پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔۔سروس کا آغاز گورنمنٹ پائلٹ سکول شرق پور سے کیا۔۔بعد میں فلسفہ کےاستاد کے طور پر گورنمنٹ کالج لاھور سے منسلک ھو گئے۔۔ساری سروس وہاں ھی گزری اور بہت اچھی گزری۔
ان کے چند مشہور ناول جو انہوں نے لکھے:
غلام باغ
صفر سے ایک تک
حسن کی صورت حال
ان کے چند مشہور ڈرامہ سیریلز :
دلدل
دوسرا آسمان
گہرے پانی
حصار
روگ
خواب تماشا
نشیب
یہ آزاد لوگ
پاتال
بیلہ (پنجابی)
شکر دوپہر
ان کے چند لانگ پلے میں سے
کیٹ والک
لفظ آئینہ ہے
دھند میں رستہ
بے وزن لوگ
ایک نہائیت شفیق، محنتی،فرض شناس اور وقت کے پابند استاد ھیں۔۔اللہ انھیں لمبی اور صحت مند زندگی دے۔۔امین۔۔
Copied