ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی ) ہالینڈ بھر میں بروز بدھ 22 نومبر انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، اس سلسلے میں معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی ومدیر اعلٰی محمد جاوید عظیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ہموطنوں پاکستانی کمیونٹی کے خواتین وحضرات اور نو جوانوں کو اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آپ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں ۔ آپ کوجس سیاسی جماعت کا منشور اچھا لگتا ہے اس کو ووٹ دے دیں ۔ جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ متذکرہ انتخابات میں26سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کے ساتھ انتخابی میدان میں ہیں ، ہر جماعت نے اپنے انتخابی منشور میں ملک کی ترقی ، کامیابی ، خوشحالی ،بقا اور ملکی مفادات کو پیش نظر رکھا ہوا ہے لہذا آپ کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ دے کر مذکور منشور کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا فریضہ انجام دے سکتے ہیں جاوید عظیمی نے ایکبار پھر ہموطنوں پر زور دیتے ہوئے کہا وقت نکال کر اپنا ووٹ ضروز کاسٹ کریں صنح ساڑھے سات سے رات 9بجے تک اس دوران کسی وقت بھی پولنگ بوتھ جا کر اپنا ووٹ ضرور ڈال دیں۔