Daily Roshni News

ہالینڈ،آنے دنوں میں درجہ حرارت۔۔۔۔29ڈگری سینٹی گریڈہونے کی پیش گوئی۔۔۔

 

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی )ہالینڈ میں جنوری 2023 سے جاری ٹھنڈی ہو اؤں کا  سلسلہ اب جون میں تھمنے کو جا رہا ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات KNMI کے مطابق بروز ہفتہ 10 جون کو ہالینڈ بھر میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا اس حساب سے یہ ہفتے کا گرم ترین دن ہوگا ۔ اس پیشن گوئی کے بعد ہالینڈ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، اس وقت شہریوں کی کثیر تعداد اپنی تعطیلات کو حتمی شکل دینے میں مصروف عمل دکھائی دے رہی ہے ۔ کھلے آسمان کے تلے سر گرمیوں کے انعقاد کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے بلخصوص ساحل سمندر پر رونقوں میں سر عت کے اضافہ ہو رہا ہے۔

Loading