Daily Roshni News

ہالینڈ، الیکشن 2023کے نتائج کے مطابق سیاسی جماعت37PVVنشستیں حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر آگئی۔۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔خصوصی رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) بروز بدھ22نومبر 2023کو ہالینڈ بھر میں عام انتخابات  کا انعقاد کیاگیا، مذکورہ انتخاب میں 26سیاسی جماعتیں  نے حصہ  لیا۔ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے ووٹرز کو صبح ساڑھے سات سے رات نو بجے تک وقت دیا گیا بغیر کسی وقفے کے ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

رات نو بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہو گیا، الیکشن کے نتائج کو عوام تک پہنچانے کے لیئے ٹیلی ویژن چینلز  نے خصوصی نشریات اور پروگرام ترتیب دے کر عوام کو احسن طریقے سے الیکشن نتائج سے باخبر رکھا اور مستند تجزیہ کاروں نے اپنی آراء سے بھی آگاہ  کیا۔ جبکہ اس سلسلے میں عوامی ردعمل بھی بتدریج سامنے آرہا ہے، الیکشن کے نتائج کے مطابق پی وی وی نے سینتیس نشستیں جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ مگر اس کے باوجود اس کو حکومت بنانے کے لئے دوسری سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرنا پڑے گا کیونکہ اتنی زیادہ نشستیں نہیں ہے کہ یہ جماعت اپنی  حکومت خود بنالے خبروں کے مطابق اس وقت حکومت بنانے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے  بات چیت کا آغاز کر دیا گیا ہے آنے والے دنوں میں حکومتی  اتحاد سے متعلق خبریں عروج پر ہو ں گے۔ یاد رہے ہالینڈ کی پارلیمنٹ کی کل150نشتیں ہیں اس میں سے حکومت بنانے کے لئے 76نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

Loading