Daily Roshni News

ہالینڈ، جاوید عظیمی نے حسن کا رکردگی کے  ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہالینڈ، نامور شاعر احسان سہگل کے اعزاز میں خصوصی تقریب

صدر تقریب جاوید عظیمی نے حسن کا رکردگی کے  ایوارڈ سے نوازا

معروف گلو کار شہزاد علی خان نے کلام سنا کر داد وصول کی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )ہالینڈ کے شہر دی ہیگ 2014 میں ٹقافتی تقریب ایک شام احسان سہگل کے نام زیر صدارت محمد جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ منعقد کی گئی۔اس خصوصی تقریب میں معروف گلوکار شہزاد علی خان نے اپنی دلنشیں آواز میں شاعر کے کلام کو پیش کر کے خوب داد وصول کی۔جاوید عظیمی نے اپنے صدارتی خطاب میں شاعر احسان سہگل کی شاعری پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے انہیں علمی اور ادبی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔بعد ازاں محمد جاوید عظیمی نے  احسان سہگل کو حسن کارکردگی ایوارڈ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر شاعر احسان سہگل نے شرکائے تقریب اور بالخصوص صدر تقریب کا ان کی شرکت پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ اس طرح یہ علمی ، ادبی اور ٹقافتی تقریب شرکائے تقریب کے ذہنوں پر اپنی انمول یادوں کے نقوش ثبت کر کے اپنے اختتام کو پہنچی ۔شاعر احسان سہگل اب اس دنیا میں نہیں رہے دعا ہے اللہ تعالی اپنے فضل و کرم اور رسول محتشم صل اللہ علیہ وسلم کے صدقے سے مرحوم کی مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین ۔

سنہری یادوں کے نقوش  ۔۔۔۔۔ دسمبر  2014

Loading