Daily Roshni News

ہالینڈ، سیرت النبیﷺ کانفرنس دی ہیگ میں منعقد کی گئی۔۔۔۔ علامہ حامد فاروق بخاری کا علمی، فکری خطاب۔۔۔۔۔۔

ہالینڈ، سیرت النبیﷺ کانفرنس دی ہیگ میں منعقد کی گئی۔

 علامہ حامد فاروق بخاری کا علمی، فکری خطاب

مختلف مکتبئہ فکر سے وابستہ شخصیات کی بھر پور شرکت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی۔۔۔ جاوید بٹ پیارا ) گزشتہ دنوں بروز اتوار 29 اکتوبر 2024 ماہ نور ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی ﷺکانفرنس کا عظیم الشان کامیاب انعقاد پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹردی بیگ میں عقیدت و احترام سےکیا گیا۔ اس کانفرنس سے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی  صاحبزادہ حامد فاروق بخاری نے اپنے علمی، فکری خطاب میں  کہا کہ عصر حاضر میں مسلک اور فرقہ پرستی کے طوفان نے مسلمانوں کو تقسیم کر کے  رکھ دیا ہے۔ بلخصوص انڈیا پاکستان مذکورہ طوفان کے سلسلے  عروج پر ہیں  جس کا سد باب بہت ضروری ہے اس سلسلے میں انھوں نے مستند دلائل سے تمام مسالک کے رہنماؤں کو اپنی پہچان اور شناخت مسلمان کے طور پر کروانے پر زور دیا خطاب کے دوران ایک موقعہ پر علامہ حامد فاروق نے نبی رحمت اور یہود و نصاریٰ کے مابین ہونے والے معاہدوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ تمام مسالک کے مابین بھی معاہدہ ہونا چاہیے تاکہ متشدد رویوں کا خاتمہ ہو سکے ۔ اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی کے محبوب مکرم خاتم الانبیاء سید المرسلین احمد مجتبےٰ محمد مصطفے ٰﷺنے اپنی حیات مبارکہ میں کسی کو کافر قرار نہیں دیا کیونکہ ہم سب کے رسول محتشم جوڑنے کے لئے آئے ہیں، آپ نے حجر اسود کو اس کے مقام پر رکھنے کے لئے تمام قبائل کے سرداروں کو شامل کر کے ہمیں معاملہ فہمی کی جانب متوجہ کیا ہے ۔ صاحبزادہ علامہ حامد فاروق نے شرکائے کا نفرنس کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مسالک میں موجود اختلافات کو ختم کرنے کے لئے ہمیں سیرت النبیﷺ پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔خطاب کے آخری حصے میں کا نفرنس کے منتظمین کو کا نفرنس کے عظیم الشان انعقاد پر خراج تحسین ، مبارکباد  پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے دوران علامہ محمد عباس سیال نے اپنی   سحر انگیز آواز اور انداز میں کہا کہ مصطفےﷺ کی سیرت کا نام قرآن ہے جو23  سال میں بتدریج  نازل ہوا، کانفرنس  میں مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ علمائے کرام کو ایک جگہ جمع کرنے پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور دعائیہ کلمات ادا کئے ۔منعقدہ کانفرنس کی نظامت کرتے ہوئے عامر یوسف نے شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمداقبال ؒ کے اشعار پڑھ کر کانفرنس کے اغراض و مقاصد کو واضح کیا اور شرکاء کے قلوب کو بھی گرمانے اور تڑپانے  میں اہم کردار ادا کیا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسینی مشن دی ہیگ کے علامہ اسرار حسین گیلانی نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺکو کافروں نے  بھی  صادق اور امین مانا ۔ ہمارے نبی جو نظر نہ آئے اسکو بھی ظاہر کرنے کے لئے اس دنیا میں تشریف لائے اور پیغام توحید کے مشن کو جاری رکھا، آپ ﷺکی سیرت طیبہ تمام مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ ہے ۔کا نفرنس سے علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی اور علامہ یاسر  نسیم نے بھی اپنے مخصوص انداز میں  اظہار خیال کیا۔ بلیجیم سے آئے ہوئے مہمان  خصوصی قاری عامر رزاق نے بارگاہ رسالت میں درود و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ قبل ازیں محمد زین علی نے تلاوت قرآن سے کا نفرنس کا آغاز کیا جبکہ نعتوں کے گلدستے راجہ فاروق حیدر صادق بٹ اور سعید مہر نے پیش کئے۔متذکرہ سیرت النبی کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں راجہ سجاد حیدر، اسرار احمد،سید شیر از اکرم ،عامر یوسف  اور چوہدری محمد اقبال قاضیاں نے محنت شاقہ سے امور سر انجام دیئے۔ یادر ہے کانفرنس کی تفصیلی اور مکمل کوریج کے لئے ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی، مینجنگ ڈائریکٹر  میاں عاصم محمود اور جاوید بٹ پیارا نے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

Loading