ہالینڈ، میاں ہاؤس میں مولانا عبدالحبیب، میزبان
میاں عاصم محمود کو کتاب اللہ والوں کی باتیں
پیش کرتے ہوئے، جاوید عظیمی ہمراہ کھڑے ہیں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک آٹھ دسمبر 2023کو ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت ، متحرک تاجر اور روزنامہ روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے دعوت اسلامی پاکستان کے اہم عہدیدار الحاج مولانا عبدالحبیب عطاری کی ہالینڈ آمدپر ان کے اعزاز میں عشائیے کا انتظام وانصرام کیا۔ عشائیے کے اختتام پر مولانا عبدالحبیب عطاری نے مدعو کرنے اور عزت افزائی پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے میاں عاصم محمود کو علمی تحفہ کتاب پیش کی اس موقعہ پر متذکرہ اخبار کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی بھی ہمراہ کھڑے ہیں۔