Daily Roshni News

یوم اقبال تقریب، بزم ادب نیدرلینڈز کے زیرا ہتمام پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں ہوگی۔

ہالینڈ، یوم اقبال تقریب، بزم ادب نیدرلینڈز کے زیرا ہتمام

 ۔9 نومبر 2025 ، پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں ہوگی۔

 عظیمی ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں فرینڈز آف روشنی کا فیصلہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی . عکاسی۔۔۔ چاند ملک) گذشتہ دنوں ہفتہ 27 ستمبر کو بزم ادب نیدرلینڈز کے زیر اہتمام ہونے والی تیسری سالانہ تقریب یوم اقبال کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں زیر صدارت جاوید عظیمی  منعقد ہوا ۔ مذکورہ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے جاوید بٹ پیارا نے کیا، جبکہ سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر  اور جاوید عظیمی نے تحت اللفظ میں نعتیہ اشعار پیش کئے

فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے معزز ساتھیوں سے گزشتہ سال  ہونے والی یوم اقبال 2024 کی تقریب کے بارے میں جاوید عظیمی نے اجلاس میں شریک  میاں عاصم محمود ، چوہدری الیاس، جاوید بٹ پیارا ، میاں آفتاب ، میاں عمران ، چوہدری اصغر، راجہ فاروق حیدر ، چوہدری بنارس اور چاند ملک سے  رائے طلب کی تمام ساتھیوں نے فرداً فرداً پروگرام کو سر اہا جبکہ آنے والی تقریب کے لئے قیمتی مشورے بھی دیئے ۔ جاوید عظیمی نے تمام ساتھیوں سے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ آپ تمام دوستوں کے تعاون کے ساتھ تیسری سالانہ یوم اقبال، تقریب بروز اتوار 9 نومبر 2025کو برم   ادب نیدرلینڈز کے زیر اہتمام دن دو بجے پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی۔پروگرام کو خوب سے خوب تر بنانے اور منظم کرنے کے لئے ٹیم کے ساتھیوں کو مزید ذمہ داریاں دی جائیں گی ۔ جاوید عظیمی نے کہا کہ مذکورہ تقریب  میں  شرکت کے لئے قریبی یورپی ممالک سے شعرائے کرام، اہل علم و دانش حضرات کو خصوصی طور پر مدعوکیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اجتماعی دُعا میں عالم اسلام ، بالخصوص فلسطین، کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات جبکہ حاضرین کے لئے خیر و برکت کی دعائیں کی گئیں ۔ قبل ازیں جاوید عظیمی نے شرکائے اجلاس  کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔

Loading